ہفتہ‬‮   23   جون‬‮   2018


کیاآپ اس تصویر میں چھپے چیتے کو پکڑ سکتے ہیں؟


اوپر موجود تصویر میں ایک چیتا چھپا ہوا ہے مگر کیا آپ اسے دیکھ سکتے ہیں؟درحقیقت سو میں سے 95 فیصد افراد ایسا کرنے سے قاصر رہتے ہیں اور زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ ایسا ایک جرمن فوٹوگرافر کے ساتھ ہوا جو اس کا شکار بننے سے بال بال بچ گیا۔فوٹو گرافر Ingo Gerlach تسلیم کرتے ہیں کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ اتفاق سے وہ اس وقت چیتے کو دیکھنے میں کامیاب ہوگئے جب انہوں نے اس جگہ کی تصویر لی۔کینیا میں لی جانے والی اس تصویر میں چیتا ارگرد کے مناظر میں خود کو چھپائے اپنے شکار کی جانب بڑھ رہا تھا۔فوٹو گرافر کے مطابق پہلی نظر میں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ چیتا یہاں موجود ہے مگر غور سے دیکھنے پر اس کی موجودگی کا علم ہوتا ہے۔کیا آپ کو تصویر میں چیتا نظر آیا ؟ اگر نہیں تو جواب نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔تاہم اگر آپ تصویر میں نظر آنے والے درخت کو غور سے دیکھیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ اسے پکڑنے میں کامیاب ہوجائیں۔یہ چیتا درخت پر چڑھ کر اوپر شاخوں میں موجود بارہ سنگھا کا شکار کرنا چاہتا تھا۔فوٹوگرافر کے مطابق اس چیتے کی تصویر لینے کے لیے انہیں پانچ گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا اور خوش قسمتی سے اسے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے اسے شناخت کرلیا ورنہ وہ مجھ پر بھی حملہ کرسکتا تھا۔

5971081ed4d75

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!