ہفتہ‬‮   23   جون‬‮   2018


اِس لڑکی سے گوریلاکا کیا رشتہ ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی


لندن(ویب ڈیسک) شوہر اپنی نئی نویلی بیوی کو دوستوں اور رشتہ داروں سے ملوانے لیجاتے ہیں لیکن برطانوی ماہر ماحولیات ڈیمیان ایسپینل (Damian Aspinall)اپنی بیوی وکٹوریہ کو وسطی افریقہ کے جنگلات میں گوریلوں سے ملوانے لے گئے اور ان گوریلوں نے بھی وکٹوریہ کو کچھ ایسے انداز میں خوش آمدید کہا کہ ویڈیو دیکھ کر پوری دنیا ہکا بکا رہ گئی۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈیمیان نے برطانوی علاقے کینٹ میں ایک ’وائلڈ اینیمل پارک‘ بنا رکھا ہے جس کا نام ہولیٹس (Howletts)ہے۔ ڈیمیان نے ایما اور جیلٹا نامی ان دو گوریلوں کو بچپن سے اس پارک میں پال پوس کر بڑا کیا اور 12سال کی عمر میں انہیں وسطی افریقہ کے اس جنگل میں چھوڑ دیا۔ ڈیمیان اس کے بعد بھی مسلسل وہاں جاتے اور ان گوریلوں سے ملتے رہتے تھے۔ جب انہوں نے وکٹوریہ سے شادی کی تو وہ اپنے بیوی کو بھی اپنے ان دوستوں سے ملوانے لے گئے۔ وہ جنگل میں گئے اور ایک ڈرون طیارے کے ذریعے ایما اور جیلٹا کی موجودگی کا پتا چلایا۔ ڈرون پر کیمرا لگا ہوا تھا جس کے ذریعے گوریلوں کو تلاش کیا گیا۔ ان کی جگہ کی نشاندہی ہونے پر ڈیمیان اور وکٹوریہ کشتی میں سوار ہو کر وہاں تک پہنچے۔ وہاں پہنچ کر ڈیمیان نے اپنے منہ سے غرانے کی ایک آواز نکالی جس کے جواب میں فوراً ہی ایما نامی گوریلے نے بھی ویسی ہی آواز نکالی اور دونوں گوریلے دوڑتے ہوئے اس جگہ پر آ گئے۔ڈیمیان پہلے کشتی سے نکل کر ایما اور جیلٹا سے ملا اور پھر وکٹوریہ کشتی سے پانی میں اتری اور ڈرتے ڈرتے کنارے پر آ گئی اور آہستہ آہستہ ایما کے قریب ہونے کی کوشش کی۔ ایما نے جلد ڈیمیان کے ساتھ آنے والی اس نئی مہمان کے ساتھ دوستی کر لی اور اس کے ساتھ کھیلنے لگا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایما اپنی ناک سے وکٹوریہ کی گردن کو سہلاتا ہے، اس کے بالوں سے جوئیں تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اسے اپنی بانہوں میں بھینچ کر گلے ملتا ہے۔ایما کو وکٹویہ کے سر پر موجود ٹوپی پسند آ جاتی ہے اور وہ اتار کر اسے اپنے سر پر پہن لیتا ہے۔ ٹوپی پہنتے ہوئے وہ اسے سیدھا رکھنے کی حیران کن کوشش بھی کرتا ہے۔ پھر وہ ٹوپی لے کر وکٹوریہ کے پاس آتا ہے اور وہ اس کے سر پر ٹوپی پہناتی ہے اور اس کی گود میں بیٹھ جاتی ہے۔“ وکٹوریہ کے ساتھ ایک گوریلے کے اس پرتپاک سلوک نے دنیا کو ورطہ¿ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔واپسی پر وکٹوریہ کا کہنا تھا کہ ”کشتی سے نیچے اترتے اور ایما کے قریب جاتے ہوئے میں ڈر رہی تھی لیکن پھر جلد میں میرا خوف دور ہو گیا۔ ایما اور جیلٹا کے ساتھ گزارے لمحات میں زندگی بھر نہیں بھول سکوں گی۔“واضح رہے کہ ایما کی عمر اس وقت 20سال کی ہے، اسے جنگل میں چھوڑے ہوئے 8سال گزر چکے ہیں۔

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!