ہفتہ‬‮   23   جون‬‮   2018


چینی شخص کی 30 انچ لمبی آنت کی سرجری


چین کے ہسپتال میں ڈاکٹرز نے ایک شخص کے ایسے مرض کا آپریشن کیا جو بہت کم لوگوں میں ہونے کے علاوہ کافی تکلیف دہ بھی تھا۔دی سن کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ایک ایسی بیماری میں مبتلا تھا جس کے باعث اسے زندگی بھر قبض کا سامنا کرنا پڑا۔22 سالہ شخص کو پیدائش سے ہی Hirschsprung نامی بیماری کا سامنا کرنا تھا، اس بیماری کو ایچ ڈی بھی کہا جاتا ہے۔اس بیماری کے شکار انسان کی بڑی آنت کے اندر موجود عضلات میں کچھ اعصاب کی کمی ہوتی ہے جس کے باعث جسم سے اسٹول خارج نہیں ہوپاتا۔اس مرض کے نتیجے میں متاثرہ شخص کا پیٹ بہت کم عمری سے ہی حد سے زیادہ بڑھنے لگتا ہے۔اس چینی شخص نے قبض سے نجات حاصل کرنے کے لیے کئی ادویات کا استعمال بھی کیا تاہم کوئی فائدہ نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق جب ڈاکٹر نے اس شخص کا پیٹ دیکھا تو حیران رہ گئے ،انہیں ایسا لگا یہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔بعدازاں ڈاکٹرز نے اس شخص کا طبی معائنہ کیا جس میں یہ سامنے آیا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے اس کی بڑی آنت میں فضلہ جمع ہو رہا ہے۔سرجری کے بعد ڈاکٹرز یہ دیکھ کر حیران ہوگئے کہ اس شخص کی بڑی آنت کی لمبائی 30 انچ تھی جس کا وزن 13 کلو ہوچکا تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مریض کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!