ہفتہ‬‮   23   جون‬‮   2018


’ایپل‘ اپنی مصنوعات کے لیے نئی چِپِ بنانے میں مصروف


کیلی فورنیا(ویب ڈیسک )ویسے تو امریکی کمپنی ’ایپل‘ کی مصنوعات کسی تعارف کی محتاج نہیں، تاہم اس کی بیشتر مصنوعات میں استعمال ہونے والی چِپِ اس کی اپنی نہیں ہوتیں۔البتہ ایپل گزشتہ کئی سال سے صرف اپنے آئی فون میں اپنی تیار کردہ ’اے آر ایم‘ ٹیکنالوجی کی چِپِ استعمال کر رہا ہے، تاہم اس کے میک لیپ ٹاپسمیت دیگر مصنوعات میں ’انٹیل‘ کی چپ استعمال کی جاتی ہے۔اپنی مصنوعات میں دوسری کمپنی کی چپ استعمال کرنے کی وجہ سے ایپل کو سیکیورٹی کے خدشات لاحق تھے، خبریں تھیں کہ انٹیل کی چپ کے ذریعے ایپل صارفین کی جاسوسی کی جاتی ہے۔تاہم اب خبریں سامنے آئیں ہیں کہ ’ایپل‘ میک پرو لیپ ٹاپ سمیت اپنی دیگر کمپیوٹر و موبائل ٹیکنالوجی کے لیے اپنی چپ تیار کرنے میں مصروف ہے۔خیال رہے کہ ایپل کے میک پرو لیپ ٹاپ میں انٹیل کی ’ایکس 86‘ چپ استعمال کی گئی ہے، تاہم اب ایپل اپنی مصنوعات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے، جس وجہ سے انٹیل کی چپ بھی اس کی مصنوعات کے لیے ناموزوں ہیں۔ٹیکنالوجی ادارے ’نیکی‘ کے مطابق صارفین کی جاسوسی سمیت دیگر مسائل سے بچنے کے لیے ایپل نے اپنی نئی چپ کی تیاری کے لیے کام شروع کردیا۔ایپل نے جدید پراسیسر، آئی فون اور اپنے ٹچ آلات سمیت تمام مصنوعات کے لیے چپ تیار کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے، جس کے لیے اس نے مختلف انجنیئرز کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔خیال رہے کہ امریکی کمپنی ’انٹیل‘ کو کمپیوٹر و موبائل آلات کی چپ تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی کا اعزاز حاصل تھا، تاہم اب یہ اعزاز جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کے پاس ہے، جس کے تیار کردہ چپ ذیادہ تر موبائل فونز میں استعمال ہونے لگے ہیں۔چوں کہ دنیا میں اسمارٹ فونز اور آئی پیڈ کا رجحان بڑھ گیا ہے، اس لیے جہاں کمپیوٹرز کی فروخت میں کمی ہوئی ہے، وہیں انٹیل کی چپ کی فروخت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ہی انٹیل نے انسانی ذہن سے مشابہہ کمپیوٹر چپ متعارف کرائی تھی، جس متعلق کمپنی کا دعویٰ تھا کہ نئی چپ کم سے کم غلطیاں کرکے انسانی ذہن کی طرح کام کرتی ہے۔

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!