ہفتہ‬‮   23   جون‬‮   2018


نیندکی حالت میں بیگم پرتشدد،اہلیہ نے خاوندسے علاج ،طلاق کامطالبہ کردیا


تائپے (ویب ڈیسک)میاں بیوی کے جھگڑے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن شاید آپ نے کبھی یہ نہیں سنا ہو گا کہ کسی جوڑے میں اس وجہ سے لڑائی ہو گئی، بلکہ بات طلاق تک جا پہنچی، کہ شوہر رات کو نیند میں اپنی اہلیہ کو پیٹنا شروع کر دیتا ہے۔ اب یہ تو ہمیں معلوم نہیں کہ نیند میں بیوی کو پیٹنےوالا شوہر واقعی نیند میں ہوتا بھی ہے یا نہیں۔ یہ عجیب و غریب کہانی تائیوان سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی ہے، جن کی باہمی تلخی اس حد تک کو پہنچ گئی ہے کہ خاتون نے اپنے خاوند سے مطالبہ کر دیا ہے کہ وہ یا تو اپنا علاج کروائے یا اسے طلاق دے دے۔ دی مرر کے مطابق تائی شونگ سٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے خاوند کو کوان تیان جنرل ہسپتال لے گئی ہے، جہاں اس نے ڈاکٹروں کو بتایا ہے کہ اس کا خاوند روز رات کے وقت نیند کی حالت میں ہاتھ پاؤں چلانا شروع کر دیتا ہے۔ وہ بعض اوقات اپنی بیوی کو مکے مارتا ہے اور کبھی کبھار ٹانگوں سے بھی حملہ کر دیتا ہے۔ بعض اوقات تو وہ اچھل کر فلائنگ کک مارنے کی کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ 30 سال سے یہ مصیبت برداشت کر رہی ہے لیکن اب اس کی ہمت جواب دے گئی ہے۔ڈاکٹروں نے نیند کی حالت میں بیگم پر تشدد کرنے والے شخص کا بغور معائنہ کیا ہے۔ اسے چند دن کیلئے ہسپتال میں زیر مشاہدہ رکھا گیا جس سے معلوم ہوا کہ وہ REM سلیپ ڈس آرڈر کا شکار ہے۔ اس بیماری کے مریض نیند کی حا لت میں خواب میں جو کچھ کرتے ہیں وہ صرف ان کے دماغ تک محدود نہیں رہتا بلکہ ان کے اعضاءحقیقتاً متحرک ہو کر وہی کام شروع کر دیتے ہیں۔ نیند کی حالت میں چلنا پھرنا بھی اسی سے ملتا جلتا مسئلہ ہے، البتہ یہ شخص کچھ زیادہ ہی عجیب واقع ہوا ہے۔ وہ خواب میں اگر کسی پر ہاتھ پاؤں چلارہا ہوتا ہے تو دراصل اس کے اعضاءواقعی حرکت میں ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے اس وقت اس کے پہلو میں اس کی اہلیہ لیٹی ہوتی ہے جو اس کا نشانہ بن جاتی ہے۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنی بیوی کو پیٹنے کے بارے میں نہیں سوچتا، خواب میں بھی نہیں۔ اس کا خیال ہے کہ شاید وہ خواب میں کسی اور سے لڑتا جھگڑتا ہے، جس کا خمیازہ اس کی بیوی کو بھگتنا پڑتا ہے، لیکن اس کی بیوی اب اس کہانی پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ خواب میں کسی سے بھی لڑتا ہو، مار تو اسے ہی پڑتی ہے۔ خوش قسمتی سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ مرض قابل علاج ہے اور امید ہے کہ کچھ روز کے علاج کے بعد یہ شخص سدھر جائے گا

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!