ہفتہ‬‮   23   جون‬‮   2018


ٹوئٹر نے صارفین کا بڑا مطالبہ پورا کردیا


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کا سب سے بڑا مطالبہ پورا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹوئٹر کے ہیڈ آف پراڈکٹ کیتھ کولمین نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک میں اب صارفین ٹوئیٹ کو بک مارک یا بعد میں دیکھنے کے لیے محفوظ بھی کرسکیں گے۔اس نئے فیچر کو #SaveForLater کا نام دیا گیا ہے جس پر ابھی کام جاری ہے اور بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ صارفین کا سب سے بڑا مطالبہ تھا جو اب پورا کیا جارہا ہے۔یہ فیچر صارفین کو ایسی ٹوئیٹس کی الگ فہرست بنانے میں مدد دے گا جو وہ بعد میں کبھی دیکھنا چاہتے ہوں یا ان کا حوالہ دینا چاہتے ہوں۔
ٹوئٹر نے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ یہ فیچر ممکنہ طو پر سب سے پہلے جاپان میں دستیاب ہوگا کیونکہ وہاں کے صارفین کی جانب سے اس کا بہت زیادہ مطالبہ کیا جارہا تھا۔یہ فیچر کیسے کام کرے گا وہ آپ نیچے ٹوئیٹ میں دی گئی ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔اس فیچر کے حوالے سے مزید تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی تاہم امید ہے کہ بہت جلد صارفین کو دستیاب ہوگا۔اس سے قبل گزشتہ مہینے ٹوئٹر کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ بہت جلد اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ٹوئیٹس کے لیے 140 حروف کی حد کو بڑھا کر 280 کردیا جائے گا۔

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!