ہفتہ‬‮   23   جون‬‮   2018


سیالکوٹ:طالب علم کی ہلاکت، بسیں نذر آتش


سیالکوٹ (ویب ڈیسک )سیالکوٹ میں تھانہ صدر ڈسکہ کے نزدیک گلوٹیاں میں اسکول کے طالب علم خزیمہ اعجاز کو کچل کر ہلاک کرنے پر مشتعل افراد نے دو بسوں کو نذر آتش کردیا۔سیالکوٹ ڈسکہ میں نجی اسکول کا طالب علم خزیمہ اعجاز سڑک عبور کرتے ھوئے بس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئےتھے جس پر اسکول کے طلبا مشتعل ہوئے اور مذکورہ بس کو نذر آتش کر دیا۔حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور نے جائے وقوعہ سے بھاگ کر نجی اسکول میں پناہ لی جہاں مشتعل ہجوم نے اسکول کو گھیرے میں لے لیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کی کوششیں کی جبکہ پولیس نے مزید نفری طلب کرلی تاکہ مشتعل ھجوم پر قابو پایا جاسکے۔بعد ازاں جاں بحق طالب علم خزیمہ اعجاز کی نماز جنازہ کے بعد اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور دوسری بس بھی نذر آتش کردی۔پولیس نے طالب علم کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سٹی ڈسکہ میں درج کر کے بس کے ڈرائیور اصغر کو گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے بس جلانے پر متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔
Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!