ہفتہ‬‮   23   جون‬‮   2018


سرفرازاحمدبال بال بچ گئے


کراچی(ویب ڈیسک) بکیز کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کو جال میں پھنسانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کپتان سرفراز احمد کو بکیز نے جال میں پھنسانے کی کوشش کی مگر انھوں نے انکار کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو فوری رپورٹ کر دی،اس سے حکام خواب غفلت سے جاگے اوربظاہر انتظامات سخت کر دیے ہیں۔نجی خبررساں ادارے نے گزشتہ دنوں دبئی میں خود مشاہدہ کیا کہ نئے ہوٹل میں بھی کھلاڑیوں سے مہمان ملاقات کرنے کیلیے آتے ہیں۔ وہ  بغیر کسی روک ٹوک ان سے ملاقات کرتے اور دوستوں کے ساتھ باہر گھومنے بھی جاتے ہیں، ٹیم منیجر طلعت علی زیادہ سخت منتظم نہیں، گزشتہ دنوں ان کا بیٹا بھی انگلینڈ سے آیا ہوا تھا اور وہ فارغ وقت اسی کے ساتھ گذارتے تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بورڈ حکام نے ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا، حالات اگر ایسے ہی برقرار رہے تو مستقبل میں کوئی اور اسکینڈل بھی سامنے آ سکتا ہے۔اس حوالے سے مزید تفصیلات جاننے کیلیے جب نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ نے ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین بھٹی سے رابطہ کیا تو انھوں نے کال ریسیو کرنے سے گریز کیا، دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کی پالیسی کے مطابق میڈیا میں پلیئر کا نام سامنے نہیں لایا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں برس دبئی میں ہی پی ایس ایل کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں شرجیل خان اور خالد لطیف سمیت کئی کرکٹرز ملوث نکلے، معاملے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں، پی سی بی نے مسئلے کا حل ہوٹل کی تبدیلی سے نکالا، سری لنکا سے حالیہ سیریز میں قومی ٹیم  دوسرے ہوٹل میں  قیام پذیر ہے، ابوظبی میں میچز کے دوران بھی ایک گھنٹے سے زائد وقت کا سفر کر کے دبئی سے جایا جاتا ہے۔

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!