ہفتہ‬‮   23   جون‬‮   2018


فاروق ستار بالواسطہ لندن میں بانی ایم کیوایم سے رابطے میں ہیں،سلمان مجاہد


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد نے الزام عائد کیا ہے کہ فاروق ستار بالواسطہ لندن میں بانی ایم کیوایم سے رابطے میں ہیں،فاروق ستاران سرگرمیوں سے بازآجائیں ورنہ ویڈیو ثبوت سامنے لیکرآؤں گا، ارم عظیم فاروقی فاروق ستار کی چہیتی ہیں، فاروق ستار کے نام پر ہی ارب عظیم کے لیے ہوٹل میں کمرے بک کروائے جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے خارج کردہ رن قومی اسمبلی سلمان مجاہد نے اپنے الزمات میں انکشاف کیا ہے کہ فاروق ستار بالواسطہ لندن میں بانی ایم کیوایم سے رابطے میں ہیں،فاروق ستاران سرگرمیوں سے بازآجائیں ورنہ ویڈیوثبوت سامنے لے کر آؤں گا۔ ایم کیوایم پاکستان میں دھڑے بندیاں ہیں۔ فاروق ستار،کنورنوید، ٹیسوری اور ساتھیوں کا ایک گروپ ہے۔

دوسرا گروپ عامر خان، خواجہ اظہار، فیصل سبزواری کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنور نوید اور کشور زہرا براہ راست بانی ایم کیوایم سے رابطے میں ہیں۔ سلمان نے کہا کہ فاروق ستار میں لیڈر کی کوئی خوبی نہیں، بادل نخواستہ لیڈر مانا۔ فاروق ستارپارٹی کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔جبکہ مصطفیٰ کمال زبردست شخصیت ہیں۔دوسری جانب سلمان مجاہد نے اپنے ٹوئٹس کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ ارم عظیم فاروقی فاروق ستار کی چہیتی ہیں اور ان کے لیے فاروق ستار کے نام پر ہوٹل میں کمرہ بک کیا جاتا ہے۔

ایم کیوایم کے کنوینئرفاروق ستار نے کہا ہے کہ سلمان مجاہد نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ سب سے آسان کام پوری پارٹی پرالزامات لگا دیاہے۔سلمان لوچ کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔اسی طرح ایم کیوایم میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔ سلمان مجاہد کونکالے جانے کے بعد ہی تمام باتیں کیوں یاد آگئ ہیں۔واضح رہے ایم کیوایم کی ڈسپلن کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد کوپارٹی قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پررکنیت معطل کردی اور پارٹی سے خارج کردیاہے۔

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!