ہفتہ‬‮   23   جون‬‮   2018


مریم نسیم نے پاور لفٹنگ مقابلوں میںچاندی کاتمغہ جیت لیا


پشاور(ویب ڈیسک) پاکستانی ایتھلیٹ مریم نسیم نے آسٹریلیا میں پاور لفٹنگ مقابلوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیئے، مقابلے میں سلور میڈل کا تمغہ سجا لیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں ہونے والے ستاون کلو گرام کیٹگری مقابلے میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میڈل کے حصول کے لیے سخت محنت کی، کامیابی والدین کی دعاؤں سے ممکن ہوئی۔مریم نسیم نے مزید کہا کہ دوستوں کے مشورے اور حوصلہ افزائی سے آج اس مقام پر ہوں، یہ میرا پہلا کارنامہ تھا ابھی میرے لیے بہت چیلنجز ہیں،میں مستقبل میں پاکستان کا نام مزید روشن کرنا چاہتی ہوں۔ مریم نسیم اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے آسٹریلیا گئی تھیں جہاں قیام کے دوران انہیں ویٹ لفٹنگ کا شوق پیدا ہوا ، مریم نے پہلے ویٹ لفٹنگ کو وزن کم کرنے کے لیے شروع کیا تاہم انہیں جلد ہی احساس ہوگیا کہ وہ اس سے کچھ زیادہ چاہتی ہیں اور یونیورسٹی آف کینبرا میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران انہوں نے ویٹ لفٹنگ کو بطور پروفیشن اپنا لیا ۔مریم کا کہنا تھا کہ زندگی میں ہر بڑا فیصلہ اپنے والدین اور بڑوں کواعتما د میں لیکر کرنا چاہیئے تاکہ ان کی سپورٹ اور دعائیں ہمیشہ ساتھ رہیں ،میں ویٹ لفٹنگ کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرنا چاہتی تھی تاہم والدین نے مجھے اجازت نہیں دی جس پر میں نے یہ ارادہ ترک کردیا کیوں کہ مجھے علم تھا کہ ان کی دعاؤں کے بغیر میں اس فیلڈ میں کامیاب نہیں ہو پاؤں گی ۔

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!