ہفتہ‬‮   23   جون‬‮   2018


کاجول کی پہلی محبت منظر عام پر آگئی


ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ کی مشہور اداکارہ ، کاجول کے بےشمار مداح ہیں۔ عرصہ دراز سے بولی وڈ میں کام کرنے والی یہ اداکارہ اپنی نئی فلموں کو پردہ پر دیکھنے کیلئے بےتابی سے انتظار کررہی ہیں۔خوبصورت اداکارہ ہمیشہ سے اپنے سوشل میڈیا پر سرگرم دکھائی دیتی ہیں اور اپنے مداح سے گفتکو کرنا انہیں ہمیشہ سے پسند رہا ہے۔ کاجول اپنے سوشل میڈیا کے زریعے مداحوں کو اپنی حالیہ تصاویر اور فلم کے بارے میں دیگر خبر بھی فراہم کرتی آئی ہیں۔حال ہی میں کاجول نے ٹوئٹر پر اپنی ایک پرانی تصویر پوسٹ کی جو ان کے مطابق ان کا پہلا پیار تھا۔جی ہاں کاجول کی یہ تصویر ان کے شوہر اور مشہور اداکار اجے دیوگن کے ساتھ نہیں بلکہ ان کی پہلی گاڑی کے ساتھ تھی۔کاجول کا پہلی گاڑی اور پہلے پیار کا نام ‘ماروتی’ تھا۔لیجئے آپ خود دیکھ لیں۔کاجول کے نام کُل 6 فلم فیئر اورڈز ہیں، جن میں سے 5 بہترین اداکارہ کے ایوارڈ ہیں جو خود ایک ریکارڈ ہے، یہ ریکارڈ اداکارہ نوتن کو بھی حاصل ہے جو کاجول کی سگی خالہ ہیں ۔ کاجول نے منفی کردار بھی بخوبی نبھائے جن میں فلم ‘گپت’ بھی شامل ہے جس کے لیے انہیں بہترین منفی کردار (ویلن) کے فلم فئیر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔کاجول کو2011 میں ہندوستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا گیا۔

DOLAW85WkAAEALH

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!