ہفتہ‬‮   23   جون‬‮   2018


شوبزانڈسٹری کی مشہورجوڑی دانش تیمور،عائزہ خان کے ہا ں بیٹے کی پیدائش


کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی اداکار دانش تیموراوران کی اہلیہ عائزہ خان کے گھر دو روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’’مہرالنسا وی لب یو‘‘کے ذریعے پاکستانی سینما اورلوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار دانش تیمور اور ٹی وی انڈسٹری پر اپنی خوبصورتی اوراداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کرنےوالی ان کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان کے گھر دو روز قبل دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔دانش تیمور نے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی۔ انہوں نے خدا کا شکر کرتے ہوئے لکھا’’ہم ایک خوبصورت اور پیارے سے بیٹے کے والدین بن گئے ہیں، مجھے اور میرے گھر والوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا‘‘۔واضح رہے کہ دانش تیموراورعائزہ خان اگست 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کی ایک بیٹی حورین بھی ہے جس کی تصاویردانش اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔اداکار دانش تیمور فلموں کے علاوہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جب کہ ان کی اہلیہ کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ دونوں نے اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی خوب نام کمایا ہے۔

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!