ہفتہ‬‮   23   جون‬‮   2018


عماد وسیم قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر ہوگئے


لاہور(ویب ڈیسک) عماد وسیم کو گھٹنے کی تکلیف کے باعث ہفتے سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت سے محروم رہیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے، حال ہی میں پاکستان سپر لیگ تھری کیلیے ’’کراچی کنگز‘‘ کے کپتان مقرر ہونے والے آل راؤنڈر کو ڈاکٹرز نے ایک ماہ تک آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی لاپرواہی برتنے سے منع کیا ہے، جس کے باعث عماد وسیم اب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچز باہر بیٹھ کردیکھیں گے، آل راؤنڈر 30 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی کمر کی انجری کا شکار اور انھیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں 4 سے 6 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے میڈیکل کلیئرنس ملنے تک جن 4کرکٹرز کو کھیلنے سے روک دیا تھا، ان میں بابر اعظم اور رومان رئیس کے ساتھ عماد وسیم اور عثمان شنواری بھی شامل تھے جب کہ دیگر 8 کھلاڑیوں کو بھی انجریز سے محفوظ رکھنے کیلیے ہفتے سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل آرام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی،ان میں کپتان سرفراز احمد، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد حفیظ اور فخر زمان شامل تھے۔

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!