ہفتہ‬‮   23   جون‬‮   2018


ویرات کوہلی اور انوشکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے


میلان(ویب ڈیسک) کئی دنوں سے جاری رہنے والی قیاس آرائیاں بالآخر ختم ہوگئیں، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔بھارتی میڈیا میں دونوں کی شادی کی خبریں گزشتہ کئی روز سے زیر گردش تھیں لیکن ابتداء میں ویرات اور انوشکا کے ترجمان کی جانب سے خبروں کی تردید کی گئی تھی البتہ اب دونوں

نے باضابطہ طور پر شادی کا اعلان کردیا ہے۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات اٹلی کے شہر میلان کے مہنگے ترین ریزورٹ میں جاری ہیں جہاں ’’بوگو فینو چیتو‘‘ ریزورٹ پر انوشکا اور ویرات رشتہازدواج سے منسلک ہوئے۔شادی کی تقریب میں خاندان اور قریبی دوست شریک ہیں جب کہ دونوں کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق کی گئی ہے جس کے بعد پنجابی رسم و رواج سے بھی شادی ہوگی۔انوشکا اور ویرات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی اور ساتھ ہی پہلی بار اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ دونوں نے ٹوئٹر پر ایک ہی پیغام میں کہا کہ آج ہم نے ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا وعدہ کیا ہے اور یہ دن ہم دونوں کے علاوہ ہمارے خاندانوں اور مداحوں کے لیے بھی اہم ہے۔اس سے قبل بھارتی فلم نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے اور کیمرے کی آنکھوں سے دور رکھنے کے لیے تقریب میں آئے مہمانوں، میزبانوں اور منتظمین سے بانڈ سائن کروائے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور ویرات کوہلی شادی کی تقریبات مکمل ہونے کے بعد

جنوبی افریقا روانہ ہوجائیں گے جہاں کوہلی آنے والی کرکٹ سیریز کی تیاری شروع کریں گے اور انوشکا بھی نئے سال کے جشن میں کوہلی کے ہمراہ ہوں گی۔اس کے بعد دونوں جنوری کے پہلے ہفتے میں بھارت واپس آجائیں گے۔انوشکا اور ویرات کے ترجمان کے مطابق وطن واپسی کے بعد انوشکا شرما ممبئی میں اپنی نئی فلم کے حوالے سے شیڈول مرتب کریں گی جس میں شاہ رخ خان بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!