ہفتہ‬‮   23   جون‬‮   2018


پریانکا چوپڑا کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کو دیکھ کر پریانکا بھی حیران


کراچی / ممبئی (ویب ڈیسک)پاکستانی ماڈل و اداکارہ ڑالے سرحدی کی ان دنوں بھارت میں دھوم مچی ہوئی ہے اس کی وجہ ان کا کسی فلم یا ڈرامے میں کام کرنا نہیں بلکہ سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کا ہم شکل ہونا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ژالے سرحدی نے بتایا تھا کہ لوگ انہیں پریانکا چوپڑا کا ہم شکل سمجھتے ہیں اور ابتدائی دنوں میں تو ان سے پریانکا سمجھ کر ہی رابطہ کیا جاتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا اور پریانکا کا کیریئر ایک ساتھ شروع ہوا تھا اسی لیے لوگ انہیں پریانکا سمجھتے رہے ہیں۔جس سال پریانکا چوپڑا نے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا اسی سال پاکستان میں بھارتی چینلز کی پاکستان میں نشریات پر پابندی عائد کی گئی تھی، اسی سال انہوں نے ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی جس پر لوگ انہیں ہی پریانکا سمجھتے رہے۔ژالے سرحدی نے اپنے کیریئر کے دلچسپ واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ ایک بھارتی اداکار کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔ اس اداکار نے میری تصویریں اپنے دوست ایجنٹ کو بھیجیں جس نے مجھ سے بالی ووڈ میں پریانکا کی باڈی ڈبل کے طور پر کام کرنے کیلئے رابطہ کیا ، میں نے اس بات کا برا منایا اور کام کرنے سے معذرت کرلی۔

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!