ہفتہ‬‮   23   جون‬‮   2018


گلگت وگردونواح میںبدترین لوڈشیڈنگ ، عوام ذہنی مریض بن گئے


گلگت (نامہ نگار خصوصی ) گلگت بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ عوام ذہنی مریض بن گئے چوبیس گھنٹوں میں صرف چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے سے تجاوز کرگیاعوامی حقوق کا دم بھرنے والی سیاسی جماعتوں نے بھی چپ کے روزہ رکھا کسی سیاسی جماعت نے اس اہم عوامی ایشو پر آواز نہیں اٹھائی صرف تنقید برائے تنقید کی بیان بازی ہو رہی ہے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سولہ دسمبر کو اخبارات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کے حوالے سے اشتہار چھپا تھا اس کے بعد اچانک ہی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے ۔ اس سے پہلے جو بجلی دی جاتی تھی اس کا ایک دم ہی اپنے دورانیے سے کم ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ صوبائی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ سردیوں میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جائیگی لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے جو شیڈول اخبارات کو بذریعہ اشتہار جاری کیا گیا تھا نظام اس کا الٹ ہوگیا ہے کسی سیاسی جماعت نے بجلی کی اس بدترین لوڈشیڈنگ کے حوالے سے آواز بلند نہیں کیاہے ۔ عوامی حقوق نے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن ،وزیر برقیات اکبر تابان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ زبان جمع خرچ کرنے کی بجائے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے عمل اقدامات اٹھائے محض اخباری بیانات اور تقریروں سے مسائل حل نہیں ہوتے

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!