جمعہ‬‮   25   مئی‬‮   2018


فیس بک نے پاکستانیوں کو زبردست تحفہ دے دیا! ایسا فیچر آگیا جس سے کروڑوں پاکستانی فائدہ اُٹھائیں گے ۔۔ جان کر آپ بھی کہیں گے شکریہ فیس بک!!


اسلام آباد ( نیٹ نیوز) فیس بک نے پاکستان کے لیے ایک نیا اور انتہائی مفید فیچر متعارف کرادیا جو ہزاروں افراد کی زندگیاں بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ فیس بک نے پاکستان میں خون کے عطیات میں حصول میں مدد دینے کے لیے فیچر متعارف کردیا ہے جو سب سے پہلے گزشتہ سال بھارت میں سامنے آیا تھا۔ فیس بک کے مطابق یہ فیچر منگل کے روز سے ہی پاکستانی صارفین کے لیے دستیاب ہے جس سے لوگوں کے اندر خون کے عطیات کے لیے نام لکھوانے کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان جیسے ممالک کو صاف خون کی قلت کا سامنا ہوتا ہے اورصرف پاکستان میں ہی ہر ماہ فیس بک پر خون کے عطیات کے لئے ہزاروں پوسٹس کی جاتی ہیں اور خون کے عطیات والے گروپس میں ایک لاکھ سے زائد افراد موجود ہیں۔ فیس بک کے مطابق وہ پاکستان میں خون کے عطیات کو زیادہ موثر انداز سے لوگوں اور اداروں تک پہنچانے کے لئے مدد کرسکتی ہے اور لوگوں کے لئے یہ فیچر کارآمد ہونا یقینی بنایا جائے گا ۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں یہ ٹول متعارف کرایا گیا تو وہاں اب تک لگ بھگ 70 لاکھ افراد نے فیس بک پر خون کے عطیات کے لئے رجسٹر کرایا ہے۔ پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے افراد چاہیں تو اپنی پروفائلز کے ذریعے خون کے عطیات کے لئے رجسٹر کرالیں یا پھر فیس بک ڈونیٹ بلڈ (facebook.com/donateblood) پر وزٹ کرکے بھی رجسٹر کرا سکتے ہیں۔ ڈونر کی معلومات مخفی رکھی جائے گی اور پرائیویسی سیٹنگ میں اونلی می (Only Me) پر بائی ڈیفالٹ موجود رہے گی، تاہم لوگ اپنے ڈونر سٹیٹس کو زیادہ بھرپور انداز سے پھیلا سکتے ہیں۔یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کے تحت جب کسی کو خون کے عطیے کی ضرورت ہوگی تو وہ اپنی خصوصی پوسٹ کریں یا پھر فیس بک فائنڈ بلڈ ڈونرز وزٹ کریں۔ پھر فیس بک خودکار طور پر قریب موجود خون عطیہ کرنے والوں کو نوٹیفکیشن بھیج دے گی، خون کا عطیہ دینے والے بھی درخواست کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو جواب دے سکتے ہیں، یا پھر ضرورت مند سے براہ راست بذریعہ فون کال رابطہ کرسکیں گے۔جب تک خون عطیہ دینے والا/والی ضرورت مند کو پبلک پوسٹ میں جواب نہیں دیتا، وہ عطیہ کنندہ کے بارے میں کسی بھی معلومات سے آگاہ نہیں ہوسکے گا۔ فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں فیس بک نے مزید بتایا کہ ہم بلڈ بینکس اور ہسپتالوں جیسے اداروں اور افراد کو فیس بک پر خون کے عطیات دینے والوں کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔ جب ادارے پاکستان میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کریں گے تو وہ فیس بک پر ایونٹ بنا سکتے ہیں اور قریب میں موجود عطیہ کنندگان کو خودکار طور پر نوٹیفکیشن مل جائے گا۔ عطیہ کنندگان ایونٹ کا ریویو لے سکتے ہیں اور عندیہ دے سکتے ہیں کہ وہ اس ایونٹ میں جارہے ہیں یا اس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے سیف بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر پروفیسر حسن عباس ظہیر نے بتایا سیف بلڈ ٹرانس فیوژن پروگرام کو فیس بک کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ فیس بک کے بلڈ ڈونیشن فیچر سے ہمیں درپیش اہم چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ وہ چیلنج ہے کہ عطیہ خون کے لئے نوجوان آبادی تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ یہ خلا اب جلد تاریخ کا پارینہ بن جائے گا۔ بلڈ ڈونیشن کا فیچر استعمال کرنے کے خواہش مند ادارے فیس بک کے اس لنک پر رابطہ کریں۔

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!