منگل‬‮   17   جولائی   2018


انتظار قتل کیس میں سب سے بڑی پیش رفت ہوگئی۔۔۔۔9 پولیس اہلکار معطل۔۔کس طرح پلاننگ سے قتل کیا گیا،اصل حقیقت سامنے آگئی


کراچی(ویب ڈیسک)انتظار قتل کیس میں تین انسپکٹرز سمیت آٹھ پولیس اہل کاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے، برطرف کئے جانے والوں میں انسپکٹرطارق رحیم، انسپکٹرطارق محمود اور انسپکٹر اظہر حسین شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق انتظار قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر امین یوسف زئی نے اے سی ایل سی کے تین افسروں سمیت

نو اہلکار نوکری سے برطرف کر دیئے ہیں، برطرف ہونے والوں میں انسپکٹر طارق رحیم، طارق محمود اور اظہر احسن رضوی شامل ہیں۔واضح رہے کہ تینوں افسروں کو انکوائری مکمل ہونے کے بعد برطرف کیا گیا۔ ڈی آئی جی سی آئی اے کے خط کے متن کے مطابق تمام اہل کاروں کو حتمی شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے تھے۔خط کے متن کے مطابق پولیس افسروں اور اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیا۔چیکنگ کے دوران سادہ گاڑیاں استعمال کیں۔انتظاراحمد کی گاڑی کو روکنے کے بجائے اس پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا۔ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر امین یوسف زئی کا مزید کہنا ہے کہ واقعے سے پولیس کے امیج کو نقصان پہنچا۔دوسری جانب حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق کیس کے ذمے داران میں شامل تین انسپکٹرز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نوٹی فکیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ دوران تفتیش انتظارکی گاڑی پرفائرنگ کو کسی صورت درست قرارنہیں دیا جا سکتا، یہ عمل قانون کے منافی تھا. گاڑی کا تعاقب کیا جاسکتا تھا۔نوٹی فیکشن کے مطابق پولیس اہل کار فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے، سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے فائرنگ بھی ذاتی

ہتھیارسے کی تھی، جو ایس اوپی کے خلاف ہے اور ناقابل قبول ہے۔

Share

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...
دورحاضرکے دہشتگردوں بارے حضوراکرم ؐ کی پیش گوئی...
گھر کے مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نیوز کاسٹر لائیو شو میں رو پڑ...
چارزندہ پیغمبر
قلوپطرہ ایک فتنہ پرورحسینہ جس نے اپنے بھائی سی شادی کی...
علامہ اقبال کے گھرآدھی رات کوجومہمان آئے تھے وہ کون تھے؟...
70واں یوم آزادی ،امریکیوں نے بڑاسرپرائز دیدیا...
کس نے نوازشریف کی تقریررکوائی جس میں انہوں نے دھمکیاں دیں...
پی ٹی آئی کے ایک ہی دن میں دووار،حناربانی کھرکے بعدایک اوراہم پی پی رہنماکی وکٹ ا...
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!