منگل‬‮   21   اگست‬‮   2018


اس بلڈ گروپ والے مرد بہت جلد جنسی کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں


لندن (نیوزڈیسک)مردوں کی ایک بڑی تعداد جنسی کمزوری میں مبتلا ہو کر کئی ذہنی اور نفسیاتی پریشانیوں کا شکار ہوجاتی ہے۔ جس کے لئے طرح طرح کے ٹوٹکے اور حربے اختیار کیے جاتے ہیں۔ایک جدید تحقیق میں جنسی کمزوری کی وجوہات میں سے ایک انتہائی اور بنیادی وجہ سامنے آگئی ہے اور وہ ہے ان کا بلڈ گروپ۔ ماہرین صحت نے 50سے

60سال کے لوگوں کے خون کے نمونے لے کر تحقیق کی ہے جن کے بلڈ گروپ اے ،بی ،اے بی اور او تھے۔ تحقیق کے بعد سامنے آیاکہ اے ،بی اور اے بی گروپ کے حامل افراد میں کمزوری کا تناسب کہیں زیادہ تھا ۔جبکہ او گروپ کے حامل مردوں میں یہ مسئلہ صرف 16فیصد تشخیص کیا گیا۔اگرچہ یہ معلوم نہیں کیا جا سکا کہ کس عمر میں بلڈ گروپ جنسی صلاحیت پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ یہ تحقیق کل 350مردوں پر کی گئی جنھیں دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا جن میں سے ایک کو صحت مند جبکہ دوسرے گروپ کو کمزور کا نام دیا گیا۔ واضح رہے کہ اے ، بی اور اے بی بلڈ گروپ رکھنے والے مردوں کی تعداد دنیا میں نصف سے زائد جبکہ او گروپ رکھنے والے مرد 44فیصد ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
روسی فوجی افسرکے آئی ایس آئی بارے تہلکہ خیزانکشافات...

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 forikhabar.com All Rights Reserved
error: Content is protected !!