300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

اب یادیں اور خیالات بھی پڑھے  جا سکتے ہیں، برین چپ متعارف - Forikhabar
ہفتہ‬‮   26   ستمبر‬‮   2020


اب یادیں اور خیالات بھی پڑھے  جا سکتے ہیں، برین چپ متعارف


ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے 2016 سے تیار کی جانے والی برین چپ متعارف کرا دی جس کے ذریعے یادیں اور خیالات بھی پڑھے جا سکتے ہیں۔ایلن مسک کی کمپنی نیورالنک برین 2016 سے ایک ایسی مائیکرو چِپ بنانے پر کام کر رہی تھی جو انسانی دماغ میں نصب کی جا سکتی ہے۔ایلن مسک نے اپنی برین چِپ کا پہلا عملی مظاہرہ جانور پر کر کے دنیا کو دکھایا۔ جیسے ہی چپ کو جانور کے اندر نصب کیا گیا ایک ہزار سے زائد ایلکٹروڈز کے ذریعے اسکرین پر دماغی لہریں دیکھی گئیں۔برین چپ میں انسانی بال سے بھی دس گنا چھوٹی تھریڈز ہیں جنہیں ایک چھوٹے سے امپلانٹ کے ذریعے انسانی دماغ سے منسلک کیا جا سکے گا۔کمپیوٹر سائنس کے ماہرین نے اسے برین کمپیوٹر انٹرفیس کا نام دیا ہے تاہم  سادہ الفاظ میں برین چپ کہا جا رہا ہے۔چپ سے متعلق ایلن مسک کا وژن ہے کہ یہ نیورلنک انسانوں کو اپنے دماغ سے کمپیوٹر اور اسمارٹ فونز کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت دے گا۔چپ کی مدد سے انسان مختلف جسمانی اور دماغ بیماریوں سے نجات پا سکے گا اور اس کی مدد سے مختلف زبانیں بولنے والے لوگ ایک دوسرے سے بات بھی کر سکیں گے۔تاہم ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نیورالنک کی بنائی گئی برین چپ کو ہیک کیا جاسکتا ہے، سائبر کرمنلز برین چپ تک رسائی حاصل کرکے لوگوں کے خیالات یا یادوں کو پڑھ سکتے ہیں۔ہیکرز چپ کو ہیک کرکے کسی بھی انسان کے اندر موجود صلاحیت کو بھی ختم کر سکیں گے، ہیکرز خفیہ معلومات، فوجی رازوں اور پاسورڈز تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us