300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

اب ایک دفعہ بیٹری چارج کرنے پرکتنے ہزارسال تک استعمال ہوگی ،توانائی بحران سے پریشان افرادکے لیے بڑی خبرآگئی - Forikhabar
ہفتہ‬‮   26   ستمبر‬‮   2020


اب ایک دفعہ بیٹری چارج کرنے پرکتنے ہزارسال تک استعمال ہوگی ،توانائی بحران سے پریشان افرادکے لیے بڑی خبرآگئی


کیلی فورنیا(ویب ڈیسک )توانائی کے متبادل ذرائع اور پیداوار کو سٹور کرنے کی کھوج میں سائنسدان مگن رہتے ہیں، ایسی ہی ایک کھوج کے دوران سائنسدان ایک ایسی بیٹری بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو ایک با رچارج ہونے کے بعد 5 ہزار سال تک استعمال کی جاسکتی ہے۔یہ ڈائمنڈ بیٹری کیلیفورنیا کی ایک کمپنی نے اٹامک ویسٹ سے تیار کی ہے، اور اس کی تیاری میں ہیرے جیسے سخت ترین دھات کا استعمال کیا گیا ہے، اس بیٹری کو جوہری ری ایکٹروں کے تابکار مادے سے طاقت ملتی ہے، ہیرے جیسے دھات کے استعمال کی وجہ سے اس بیٹری میں سے انسانی جسم سے بھی کم تابکاری کا اخراج ہوتا ہے۔عمومی طور پر سولر پاور ایک بیٹری کو 15 سے 20 فیصد چارج کرتا ہے مگر اس بیٹری کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ یہ سولر پاور پر 40 فیصد تک چارج ہوسکتی ہے، سائنسدان ابھی اس پر مزید دماغ لگارہے ہیں تاکہ اسے سولر پر ہی 90 فیصد تک چارج کیا جاسکے۔اس بیٹری کو تیار کرنے والے سائنسدانوں کے مطابق اس کے دو کامیاب لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ڈائمنڈ بیٹری آٹو میٹک طریقے سے اپنے آپ چارج ہوسکتی ہے، اور اس کے وولٹیج بھی عام بیٹریوں کے مقابلے میں بہتر ہوں گے۔اس بیٹری کے تمام تر ٹیسٹ مکمل ہوجانے کے بعد اس سال کے آخر تک اس کی کمرشل بنیادوں پر پروڈکشن شروع ہوجائے گی، متعدد کمپنیوں نے اس بیٹری کے مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی اس کو خرید لیا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us