300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

صباءقمراوربلال سعید کوبڑی خوشخبری مل گئی - Forikhabar
ہفتہ‬‮   26   ستمبر‬‮   2020


صباءقمراوربلال سعید کوبڑی خوشخبری مل گئی


لاہور(ویب ڈیسک )لاہور کی مقامی عدالت نے مسجد وزیرخان میں شوٹنگ کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی ہے،ایڈیشنل سیشن جج چوہدری قاسم علی نے پچیس اگست کو محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بناء پر ضمانت منظور کی۔ عدالت نے ضمانت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جزا

اور سزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہوگا،صباء قمر اور بلال سعید کے خلاف تیرہ اگست کو تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا،جس میں 295 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دونوں پر مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کرنے کا الزام تھا،مدعی کیجانب سے صبا قمراور بلال پرمسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیارکیا گیا تھا کہ مسجد ميں گانا عکس بند کرکے مسلمانوں کے جذبات مجروج کئے۔اس سے قبل 25 اگست کوعدالت نے صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی حاضری مسے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے دونوں کو آج طلب کیا گیا تھا۔ عدالت نے پولیس کو تین ستمبر تک دونوں کو گرفتارنہ کرنے کا حکم دیا تھا۔صبا قمر اوربلال سعید نے 15 اگست کو عدالت میں پیش ہوکر 25 اگست تک عبوری ضمانت حاصل کی تھی جبکہ 25 اگست کو ان کےوکیل کی جانب سےسیشن کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں،عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، جان کو خطرہ ہے اس لیے حاضری سے استثنیٰ ديا جائے۔صباقمر اور بلال سعید نے نئے گانے قبول ہے کی شوٹنگ وزیرخان مسجد میں کی

تھی جس میں ایک ڈانس موو پر سوشل میڈیا پر دونوں کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا،صبا قمر اور بلاس سعید نے وضاحتی بیان جاری کرکے معذرت بھی کی تھی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us