300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بالی وڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر صف ماتم بچھ گئی ، مداحوں کے تعزیتی پیغامات شروع - Forikhabar
ہفتہ‬‮   26   ستمبر‬‮   2020


بالی وڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر صف ماتم بچھ گئی ، مداحوں کے تعزیتی پیغامات شروع


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی وڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر صف ماتم بچھ گئی ، مداحوں کے تعزیتی پیغامات شروع ۔۔۔بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوکر چل بسے، اس سے قبل ایک بھائی اسلم خان بھی دنیا فانی سے رخصت ہوگئے ہیں، ٹویٹر پر فیملی فرینڈ فیصل فاروقی نے مداحوں کو آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مہلک ترین وباء کورونا وائرس نے بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے اہلخانہ کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ دلیپ کمار کے دونوں بھائیوں میں 16 اگست کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ جس کے بعد انہیں لیلاوتی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ احسان خان عارضہ قلب، بلند فشار خون اور الزائمر کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔ ہسپتال میں زیرعلاج دونوں بھائیوں کی حالت بگڑ گئی۔ 21 اگست کو پہلے ایک بھائی اسلم خان کورونا کے باعث دم توڑ گئے۔جبکہ آج معلوم ہوا ہے کہ ان کے دوسرے بھائی احسان خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فیملی فرینڈ فیصل فاروقی نے اداکار دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے مداحوں کو آگاہ کیا۔ احسان خان اداکار دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی تھے۔ اس سے قبل بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر بھی کورونا کا شکار ہوئے۔لیکن تقریبا 10روز ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us