300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

وزارت داخلہ کا انوکھا کارنامہ۔۔۔ امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی کی ورک ویزا کی درخواست پر حکام نے دو بار بزنس ویزا جاری کر دیا - Forikhabar
بدھ‬‮   30   ستمبر‬‮   2020


وزارت داخلہ کا انوکھا کارنامہ۔۔۔ امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی کی ورک ویزا کی درخواست پر حکام نے دو بار بزنس ویزا جاری کر دیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیکریٹری داخلہ کی جانب سے تحریری جواب جمع کروایا گیا ہے، جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے دو بار 2018 اور 2019 میں خلاف قانون امریکی خاتون کے ویزے میں توسیع کی گئی۔سیکریٹری داخلہ نے اپنے تحریری جواب میں انکشاف کرتے ہوئے تحریر کیا کہ امریکی

خاتون سنتھیا رچی نے دونوں بار اپنے ورک ویزے میں توسیع کے لیے درخواست کی لیکن وزارت داخلہ نے ویزا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دونوں دفعہ ورک ویزا جاری کرنے کی بجائے بزنس ویزا جاری کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع تحریری جواب کے مطابق امریکی خاتون سنتھیا رچی نے دونوں بار ویزے میں توسیع کے لیے متعلقہ دستاویزات بھی ورک ویزے کے ساتھ لگائیں، لیکن وزارت داخلہ کی جانب سے بزنس ویزا جاری کیا جاتا رہا۔تحریری جواب میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی خاتون پاکستان میں جس کمپنی کے ذریعے دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتی تھی اس کمپنی کی پاکستان میں رجسٹریشن ہی نہیں ہوئی ہے، امریکی خاتون کو فوری طور پر ایسے متنازعہ بیانات دینے سے روکا جائے جو شہریوں کے بنیادی حقوق پر اثر انداز ہوں۔دوسری جانب پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us