300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

سماجی ،مذہبی اقدار کے منافی 2پاکستانی ڈراموں پرپابندی عائد - Forikhabar
ہفتہ‬‮   26   ستمبر‬‮   2020


سماجی ،مذہبی اقدار کے منافی 2پاکستانی ڈراموں پرپابندی عائد


اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نامناسب مواد نشر کرنے پر حال ہی میں نجی ٹی وی چینل ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل پیار کے صدقے اور اے آر وائے کے ڈرامہ سیریل عشقیہ کو مزید نشر کرنے پر پابندی لگا دی ہے، پیمرا نے یہ پابندی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت لگائی ہے۔پیمرا کی جانب سے ریلیز کی گئی پریس

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کو اے آر وائی پر چلنے والے ڈرامہ سیریل جلن کے خلاف بھی مختلف شکایات موصول ہوئی ہیں، پیمرا موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لے رہا ہے۔پیمرا نے اپنی پریس ریلیز میں اے آر وائے چینل کو خبردار کیا ہے کہ مذکورہ ڈرامے کے حوالے سے مزید شکایات موصول ہونے یا ڈرامے کے اسکرپٹ کو پاکستانی اقدار کے مطابق نہ بنایا گیا تو اس پر بھی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پابندی عائد کر دی جائے گی۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ ڈراموں میں دکھائے جانے والے مواد اور بالخصوص مرکزی خیال پر ناظرین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، ناظرین ڈراموں میں مقدس رشتوں کی پامالی سے متعلق بھی شدید اضطراب کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔پیمرا کے اعلامیے کے مطابق پیمرا متعلقہ چینلز کو متعدد دفعہ ان ڈراموں سے متعلق ناظرین کے تحفظات سے آگاہ کرچکا ہےپیمرا کے اعلامیے کے مطابق پیمرا متعلقہ چینلز کو متعدد دفعہ ان ڈراموں سے متعلق ناظرین کے تحفظات سے آگاہ کرچکا ہے اور پیمرا مذکورہ ڈراموں میں نشر کیے جانے والے مواد کو معاشرتی، مذہبی، سماجی اور اخلاقی اقدار

کے مطابق بنانے کی ہدایت پر کر چکا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us