300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

سوئنگ کے سلطان نے بیٹی کے لباس پر تنقید کرنے والے کو سخت الفاظ میں سبق سکھا دیا - Forikhabar
بدھ‬‮   30   ستمبر‬‮   2020


سوئنگ کے سلطان نے بیٹی کے لباس پر تنقید کرنے والے کو سخت الفاظ میں سبق سکھا دیا


کراچی (ویب ڈیسک )آج کل سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کا پسندیدہ مشغلہ دوسروں کی زات میں سے بس کیڑے نکالنا رہ گیا ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کی تنقیدی اور چھوٹی سوچ سے کوئی مشہور شخصیت محفوظ نہیں رہی۔ آزادی اظہار کے نام پر اگلے فریق سے متعلق بغیر سوچے سمجھے اتنے سخت الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے کہ ان الفاظ کو پڑھنے والا بھی

پریشان سا رہ جاتا ہے۔اس بار سوشل میڈیا پر وسیم اکرم ٹرولنگ کا نشانہ بنے مگر انہوں نے اس چھوٹی زہنیت کے مالک شخص کو فوری سخت جواب دے کر حساب برابر کر دیا۔وسیم اکرم سوشل میڈیا پر ٹرولز کو زیادہ جواب نہیں دیتے مگر اس بار ان کی پانچ سالہ بیٹی کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی عائلہ کے ساتھ واک کرنے کی تصویر شیئر کی۔ جس میں پانچ سالہ عائلہ نے شرٹ کے ساتھ شارٹس پہن رکھے ہیں۔ بس تصویر کو دیکھ کر ایک شخص سے رہا نہ گیا اور اس نے فوراً وسیم اکرم کو نصیحت کرتے ہو لکھا کہ “آپ اپنی بیٹی کو مناسب کپڑے پہننا سکھائیں”۔وسیم اکرم نے بطور زمہ دار والد اپنی پانچ سالہ بیٹی سے متعلق اس غیر اخلاقی کمنٹ کا جواب دیتے ہو لکھا “تمہیں پتا ہے کہ تم کیا کہہ رہے ہو، اپنے کام سے کام رکھو”۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us