300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

اب قوم نے فیصلہ کرلیا، ان ہائوس تبدیلی۔۔۔ وفاقی وزیرنے اپوزیشن کی امیدوں پرپانی پھیردیا - Forikhabar
ہفتہ‬‮   26   ستمبر‬‮   2020


اب قوم نے فیصلہ کرلیا، ان ہائوس تبدیلی۔۔۔ وفاقی وزیرنے اپوزیشن کی امیدوں پرپانی پھیردیا


لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بتائے پاکستان کس کے دورمیں فیٹف کی گرے لسٹ میں گیا،ہم نے بطور ریاست اسے وائٹ لسٹ میں لاناہے، ان ہائوس تبدیلی کا صفر فیصد بھی کوئی امکان موجود نہیں ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میثاق جمہوریت کوصرف اپنے

مفادات تک محدود نہ رکھیںبلکہ اس میثاق کو مکمل جمہوریت تک توسیع دیں اور پانچ سال صبر کریں۔ گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے وسطی پنجاب کے پارٹی رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اخترخان نے کہا کہ اپوزیشن والے کہتے ہیں مجوزہ اے پی سی میں شامل ہونے والی جماعتوںکے نظریات مختلف ہیں لیکن قوم جانتی ہے کہ ان کا کرپشن اورلوٹ مار کرنے کاہدف ایک ہی ہے اور حالیہ سر گرمیاں بھی اسی کی کڑی ہیں ۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ملک و قوم کی بھلائی کیلئے اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کیا بلکہ صرف این آراو کے حصول کیلئے ہر طرح سے مزاحمت کی گئی ،انہیں آج ریلیف مل جائے تویہ فیٹف کی قانون سازی تو کیا ہر معاملے میںحکومت سے تعاون کرنے اور حکومت کو کامیابی کے سرٹیفکیٹس جاری کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے لیکن وزیر اعظم عمران خان اپنے مفادات کیلئے ملک کے مفادات کو دائو پر نہیں لگائیں گے۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی نہ کسی طرح چھ دہائیوں سے اقتدارمیں ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) بھی چار دہائیوں سے حکومتوںمیں ہے ،دونوں بتائیں انہوں نے ملک کیلئے کیا ہے اورپہلی

بارحکومت میں آ کر دو سال کا عرصہ گزارنے والی حکومت سے جواب طلبی اور اسے ناکام قرار دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب قوم نے بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ اب کرپشن اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے اس لئے وہ وزیر اعظم عمران خان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیںجوکرپشن سے پاک اور خوشحال پاکستان کی نوید ہے ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us