300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

سلیم ملک اورپی سی بی کی لڑائی طول پکڑ گئی’’انٹری فیس‘‘ جمع نہ کرانے پر واپس کردیا گیا،اپیل مسترد - Forikhabar
ہفتہ‬‮   26   ستمبر‬‮   2020


سلیم ملک اورپی سی بی کی لڑائی طول پکڑ گئی’’انٹری فیس‘‘ جمع نہ کرانے پر واپس کردیا گیا،اپیل مسترد


لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سلیم ملک کے درمیانی قانونی لڑائی مزید طویل ہوگئی جب کہ بورڈ نے سابق کپتان کے جوابات کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔سلیم ملک نے پابندی کے خاتمے اور کلیئرنس کے معاملے پر 18اگست کو بورڈ کی طرف سے بھیجے گئے سوالات کے جوابات جمع کرائے تھے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کا شعبہ قانون

ان جوابات سے مطمئن نہیں، انھیں مسترد کرتے ہوئے سابق کپتان کو اپیل کرنے کا بھی حق دیا گیا۔سلیم ملک نے جواب مسترد کیے جانے پر اپیل جمع کرا دی جسے ’’انٹری فیس‘‘ جمع نہ کرانے پر واپس کردیا گیا۔قواعد کے مطابق ا?زادانہ ایڈجوڈیکیٹر میں کیس کی سماعت کے لیے بورڈ اور متاثرہ فرد کو فیس ادا کرنا ہوتی ہے، سلیم ملک کی جانب سے اپیل کے ساتھ فیس جمع نہیں کرائی گئی۔اس نکتے کو جواز بناکر درخواست مستردکردی گئی۔سلیم ملک کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ فیس کی ادائیگی کے معاملے میں انھیں لاعلم رکھا گیا اور جان بوجھ کر یہ نکتہ واضح نہیں کیاگیا۔ وکلا اب 1،2 روز میں فیس کے ساتھ درخواست جمع کرائیں گے۔پی سی بی کے اس سلوک پر سلیم ملک خاصے برہم ہیں، انھیں لگتا ہے کہ جان بوجھ کر معاملہ الجھا رہا ہے، جن چیزوں کا علم تھا وہ سب جوابات دے دیے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us