300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

اکتوبرتک کوویڈ19-ویکسین کی تیاری ناممکن ہے: امریکی سرجن جنرل - Forikhabar
ہفتہ‬‮   26   ستمبر‬‮   2020


اکتوبرتک کوویڈ19-ویکسین کی تیاری ناممکن ہے: امریکی سرجن جنرل


واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی سرجن جنرل جیروم ایڈمز نے کوویڈ19-کی ویکسین کی جلد تیاری کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم کہا ہے کہ ایسا ناممکن بھی ہے۔ اے بی سی نیوز کو انٹرویو کے دوران بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مرکز(سی ڈی سی)کی ریاستوں کوکی گئی اس درخواست کہ وہ یکم نومبر تک ممکنہ ویکسین کی تقسیم کے لئے تیار رہیں

سے متعلق ایک سوال پر ایڈمز نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ریاستیں اس کی تقسیم کے لئے تیار بھی ہوں۔ایڈمز نے کہا کہ سی ڈی سی کی محکمہ صحت کے ماہرین کو نومبر میں ویکسین کی تقسیم کے لئے تیار رہنے کی ہدایت ایک مناسب صورت حال پیدا ہونے کی صورت کا منصوبہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نومبر کے اوائل تک ویکسین تیارہونے کی صورت میں ،اس کی تقسیم کے لئے نظام کا موجود ہونا اس لئے ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ویکسین ضرورت مند لوگوں کومل جائے ۔ایڈمز نے کہا کہ یہ متضاد اطلاعات نہیں ہیں ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم رواں سال کے آخر یا اگلے سال کے آغاز تک کسی ویکسین کے لئے پر امید ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us