300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پاکستانی تیاری کر لیں ، حکومت نے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا ، حتمی تاریخ جانیں اس خبر میں  - Forikhabar
ہفتہ‬‮   26   ستمبر‬‮   2020


پاکستانی تیاری کر لیں ، حکومت نے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا ، حتمی تاریخ جانیں اس خبر میں 


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی تیاری کر لیں ، حکومت نے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا۔۔۔ پنجاب حکومت نے رواں سال 4دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا، پہلے مرحلے میں ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کے انتخابات سے 27ہزار افراد بلدیاتی نظام کا حصہ بنیں گے، دوسرے مرحلے میں تحصیل کونسل اورمیٹروپولیٹن کے انتخابات آئندہ برس

جنوری میں ہونگے جبکہ 31جنوری 2021تک بلدیاتی ادارے وجود میں آ جائیں گے، پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو 4دسمبر کو الیکشن کے انعقاد کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے مشاورت کی گئی۔ جس کے بعد حکومت نے پنجاب بھر میں 4دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت پنجاب نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پہلے مرحلے میں ویلج کونسل اور نیبرہڈکونسل کیلئے انتخابات ہونگے جس کے تحت 27ہزار افراد بلدیاتی نظام کا حصہ بنیں گے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں تحصیل کونسل اور میٹروپولیٹن کے انتخابات آئندہ برس جنوری میں ہونگے۔ 31جنوری سے قبل بلدیاتی ادارے وجود میں آ جائیںگے پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور موثر بنانے کئے ساتھ ساتھ بااختیار بنانے پر بھی کام کر رہی ہے۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us