300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

یورپی ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود رواں ماہ سے سکول دوبارہ کھولنے کے احکامات، والدین کی تشویش - Forikhabar
ہفتہ‬‮   26   ستمبر‬‮   2020


یورپی ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود رواں ماہ سے سکول دوبارہ کھولنے کے احکامات، والدین کی تشویش


میڈرڈ(ویب ڈیسک )سپین میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود رواں ماہ سے سکول دوبارہ کھلنے پر والدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سپین کے ساحلی صوبہ کاسٹیلون کے دارالحکومت کاسٹیلون ڈی لا پلانا کی رہائشی اروا میرانڈا نے کہا کہ سیکھنے کا

عمل پوری زندگی جاری رہتا ہے لیکن صحت نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے اور کورونا وائرس کی وباءکے دوران سکول جانا ایک تجربے کی طرح ہے اس لیے میں اپنے 8 سالہ بچے کو سکول بھیج کر اس پر تجربہ نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ سکولوں میں ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ رکھنا ضروری ہے لیکن یہ صحت کے تحفظ کے لیے کافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ گھر میں 10 سے زیادہ لوگوں سے نہیں مل سکتیں تو وہ کیسے کلاس میں 25 بچوں کے ساتھ اپنے بیٹے کو چھوڑ سکتی ہیں اور یہ بات سمجھ سے بالاتر اور مضحکہ خیز ہے۔ واضح رہے کہ سپین میں رواں ماہ سے سکول دوبارہ کھولے جارہے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us