300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

امریکہ سے آنے والے پارسل نے خوف و ہراس پھیلا دیا - Forikhabar
ہفتہ‬‮   26   ستمبر‬‮   2020


امریکہ سے آنے والے پارسل نے خوف و ہراس پھیلا دیا


ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں امریکہ سے آنے والا پارسل کھولنا سعودی لڑکی کو مہنگا پڑ گیا، پارسل میں موجود بچھو نے گلے اور بازو پر ڈنک مارے جس سے سعودی لڑکی خوفزدہ ہوگئی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی صحافی محمد الاحیدب نے بتایا کہ لڑکی اپنے بیڈ روم میں تھی کہ اچانک رونے اور چلانے لگی بعد میں پتہ چلا کہ امریکہ سے

جو پارسل آیا تھا اس میں ایک چھوٹا بچھو بھی موجود تھا جو اس کے گھر پہنچ گیا۔صحافی کے مطابق مذکورہ لڑکی نے بے دھیانی میں پارسل کے اندر ہاتھ ڈال کر زیز نکالنا چاہی لیکن اسی لمحے پارسل میں موجود چھوٹے بچھو نے اس پر حملہ کردیا اور ڈنک مار کر لڑکی کو زخمی کردیا جس کے سبب وہ تکلیف اور خوف سے چلانے لگی۔سعودی صحافی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ کوئی بھی پارسل وصول کرتے اور کھولتے وقت احتیاط سے کام لیں، خاص طور پر ایسے پارسل جن میں سوراخ بنے ہوئے ہوں، یہ خطرے سے خالی نہیں ہوتے۔کبھی کبھار بندرگاہ یا ایئرپورٹ پر پارسل کی منتقلی کے وقت ان میں بچھو، سانپ یا کوئی زہریلا جانور گھس جاتا ہے، پارسل اندرون مملکت سے آئے یا بیرون ملک سے ہر صورت میں احتیاط برتی جائے۔یہ مشورہ بھی دیا کہ پارسل کبھی کمرے میں نہ کھولا جائے بلکہ کھولنے سے قبل ایک گھنٹہ اسے دھوپ میں رکھا جائے البتہ کھانے پینے کی اشیا والے پارسل دھوپ میں نہ رکھی جائیں۔پارسل روشن جگہ پر کھولا جائے اگر خدانخواستہ اس سے کوئی بچھو یا سانپ نکلے تو اس سے فوری طور پر چھٹکارا حاصلکرلیا

جائے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us