300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

اپنی نوعیت کی پہلی ویکسین ،چین دنیاسے دوقدم آگے نکل گیا،کورونا ویکسین لگانے کے لیے اب ٹیکے کااستعمال نہیں بلکہ کیاطریقہ اپنایا جائیگا ،ویکسین کب تک تیارہوجائیگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا - Forikhabar
بدھ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2020


اپنی نوعیت کی پہلی ویکسین ،چین دنیاسے دوقدم آگے نکل گیا،کورونا ویکسین لگانے کے لیے اب ٹیکے کااستعمال نہیں بلکہ کیاطریقہ اپنایا جائیگا ،ویکسین کب تک تیارہوجائیگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا


بیجنگ (ویب ڈیسک )چین میں کرونا وائرس ویکسین کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں، حال ہی میں ماہرین نے ایسی ویکسین بھی تیار کی ہے جو ناک کے اسپرے کے ذریعے دی جائے گیبین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے ناک کے اسپرے کے ذریعے دی جانے والی کرونا ویکسین کے انسانی ٹرائل کی منظوری دے دی۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی ویکسین ہے

جسے چین کی زیامین یونیورسٹی اور ہانگ کانگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بنائی ہے، اس کے ٹرائلز کے لیے چین سے 10 افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناک میں اسپرے کے ذریعے ویکسین کی آزمائش نومبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق ناک میں اسپرے کے ذریعے سے ویکسین کرونا اور نزلے کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے جبکہ اس کے 3 کلینیکل ٹرائلز میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔چین کے محکمہ صحت کے سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ چین میں روایتی طریقے سے تیار کی جانے والی ویکسین نومبر تک نہ صرف تیار ہوجائے گی بلکہ اسے عوام تک پہنچا دیا جائے گا۔چائنا سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے شعبہ بائیو سیفٹی کی سربراہ وو گیوزین کا کہنا ہے کہ 4 ویکسینز کے ٹرائلز آخری مرحلے میں ہیں جن میں سے ایک سردیوں تک تیار کرلی جائے گی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us