300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ماسک نہ سینیٹائزر،کوروناوائرس سے وہ لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ محفوظ ہوتے ہیں جو۔۔۔۔سائنسدانوں نے حیران کن انکشاف کرڈالا - Forikhabar
بدھ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2020


ماسک نہ سینیٹائزر،کوروناوائرس سے وہ لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ محفوظ ہوتے ہیں جو۔۔۔۔سائنسدانوں نے حیران کن انکشاف کرڈالا


بیجنگ(ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماہرین فیس ماسک کی پابندی پر تو زور دیتے آ رہے تھے۔ اب انہوں نے عینک پہننے کے متعلق بھی نئی تحقیق میں ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق چینی ماہرین نے اپنی اس تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ باہر نکلتے وقت ہمیشہ عینک پہنے رکھتے ہیں، ان کو کورونا وائرس لاحق ہونے

کا خطرہ دوسروں کی نسبت کئی گنا کم ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں جو مردوخواتین دن میں آٹھ گھنٹے نظر کی عینک پہنتے تھے انہیں وائرس لاحق ہونے کا خطرہ 5.8فیصد کم پایا گیا۔اس تحقیق میں نن چینگ یونیورسٹی کے ماہرین نے چینی صوبے ہیوبی میں ماہرین نے ہزاروں لوگوں کے چشمہ پہننے کی عادت اور ان کو وائرس لاحق ہونے کے امکان کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کئی سابقہ تحقیقات میں بھی ثابت ہو چکا ہے کہ بیشتر لوگوں کو کورونا وائرس آنکھوں کے ذریعے لاحق ہوتا ہے۔ وائرس ان کی آنکھوں میں ہوا میں معلق لعاب کے قطروں سے یا ہاتھوں سے آنکھوں کو چھونے سے داخل ہوتا ہے۔ چنانچہ جن لوگوں نے عینک پہن رکھی ہو، وہ ان دونوں طریقوں سے آنکھوں میں وائرس داخل ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us