300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

دنیاکی منفردطلاق ،میاں کنگال جبکہ بیوی کے حصے میں کیاآیا،جانیں گے تودنگ رہ جائیں گے - Forikhabar
بدھ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2020


دنیاکی منفردطلاق ،میاں کنگال جبکہ بیوی کے حصے میں کیاآیا،جانیں گے تودنگ رہ جائیں گے


دنیا کی منفرد طلاق ،میاں کو کنگال کردیا اور بیوی کو امیربنادیا ۔بیوی کو طلاق دینے کی وجہ سے عدالتی فیصلے نے ایک کروڑپتی کو کنگال کر دیا اور عدالت سے اس کے خلاف فیصلہ آنے اور ساری دولت اس کی سابق بیوی کو دینے کی وجہ بھی ایسی دلچسپ سامنے آئی ہے کہ سن کر آپ مبہوت رہ جائیں گے۔میل آن لائن کے مطابق 45سالہ رچرڈ روتھس چائلڈ

نامی اس کاروباری شخص کی اپنی 46سالہ بیوی کارمین ڈی سوزا کے ساتھ گزشتہ سال طلاق ہوئی تھی۔ طلاق کے مقدمے میں عدالت نے رچرڈ کو صرف26ہزار پاؤنڈ دیئے جبکہ باقی 17لاکھ 30ہزار پاؤنڈ کی دولت اور 23لاکھ پاؤنڈ مالیت کا عالیشانگھر اس کی بیوی کارمین کو دینے کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق عدالتی فیصلے میں اس کی وجہ رچرڈ کی شاہ خرچیاں بتائی گئیں اور کہا گیا کہ اگر دولت اسے دی گئی تو وہ بہت جلد اسے اجاڑ ڈالے گا۔ رچرڈ نے اس عدالتی فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کی لیکن وہ اس اپیل میں بھی ہار گیا اور عدالت نے زیریں عدلیہ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم سنا دیا ہے۔واضح رہے کہ رچرڈ کا پلے بوائے ماڈل شیرا مشعیل کے ساتھ معاشقہ شروع ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی طلاق کی نوبت آئی۔ جب بیوی طلاق کے لیے عدالت پہنچ چکی تھی وہ اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ اپنے میامی میں واقع لگژری گھر میں منتقل ہو گیا تھا تاہم عدالتی فیصلے نے نہ صرف اس سے یہ گھر چھین لیا بلکہ تمام تر دولت سے بھی اسے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us