300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

مٹھی میں سماجانیوالادنیاکاسب سے چھوٹاڈیسک ٹاپ کمپیوٹر خصوصیات ایسی کہ جانیں گے توفوراً خریدنےکےلیے تیارہوجائیںگے - Forikhabar
بدھ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2020


مٹھی میں سماجانیوالادنیاکاسب سے چھوٹاڈیسک ٹاپ کمپیوٹر خصوصیات ایسی کہ جانیں گے توفوراً خریدنےکےلیے تیارہوجائیںگے


بہت جلد بھاری بھرکم ڈیسک ٹاپ پی سی کو آپ جیب میں رکھ کر گھوم پھرسکیں گے کیونکہ اس وقت مٹھی میں سمانے والا دنیا کا مختصر ترین پرسنل کمپیوٹر انٹرنیٹ فنڈنگ کے مراحل سے گزررہا ہےکراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ، انڈی گو گو پر دستی پی سی کی تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔اسے جی ایم کے نیوک باکس کا نام دیا گیا ہے۔ آج کی تیزرفتار دنیا میں یہ کمپیوٹر

جیب میں سماکر آپ کو مکمل ڈیسک ٹاپ پی سی کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔اس میں طاقتور انٹیل کور فور پروسیسر نصب ہے جو اسے دنیا کا سب سے چھوٹا ڈیزائن بناتا ہے۔ اس کے علاوہ گنجائش کو 8 جی بی سے بڑھا کر 512جی بی تک لے جایا جاسکتا ہے۔ اس کا آؤٹ پٹ فور کے کا ہے اور ان پٹ آؤٹ پٹ کے لیے معیاری اور لچکدار پورٹس لگائی گئی ہیں۔مائیکروالیکٹرانکس کا شاہکار یہ آلہ ایک چوکور ڈبیہ کی طرح ہے جو 2.4 انچ چوڑا اور اتنا ہی لمبا ہے۔ اسی وجہ سے یہ دستی بیگ، پرس اور جیب میں رکھا جاسکتا ہے۔اس میں 2.7 گیگاہرٹز کا انٹیل سیلیرون سی پی یو نصب ہے۔ جب کہ گرافکس کے لئے یو ایچ ڈی 600 کارڈ نصب ہے جو فور کے ریزولوشن ویڈیو دکھاتا ہے۔ لیکن سب سے پڑھ کر اس کی تیزی اور برق رفتاری قابلِ دید ہے۔انٹیل گرافک کارڈ پیچیدہ ترین گرافکس کو فوری طور پر پروسیس کرتا ہے۔اس کی ویڈیو اینکوڈنگ بہترین اور تیزرفتار ہے۔ اب اگر فلم ہو، یوٹیوب ہو یا کوئی اور ویڈیو ہو اسے دیکھنے کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔ دستی کمپیوٹر کے ذریعے انتہائی برق رفتاری سے ایک وقت میں کئی کام کئے جاسکتے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us