300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

آزادفلسطینی ریاست کاقیام ،چھوٹےعرب ملک نے اسرائیل کوبڑاجھٹکاددیدیا - Forikhabar
بدھ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2020


آزادفلسطینی ریاست کاقیام ،چھوٹےعرب ملک نے اسرائیل کوبڑاجھٹکاددیدیا


دوحا(ویب ڈیسک)خلیجی ملک قطر نے فلسطین کے مسئلے پر اپنا موقف برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق قطر کے فلسطین سے برادارنہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مسئلہ فلسطین پر قطر کا موقف برقرار ہے۔قطر کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہونا چاہیے، فلسطینی سرزمین سے اسرائیلی قبضہ ختم ہوکر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہو۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ ہونا چاہیے اور تمام

فلسطینی پناہ گزینوں کو واپس آنے کے حقوق حاصل ہونے چاہیے۔وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے کسی کوشش سے گریز نہیں کرے گا۔خیال رہے کہ قطر نے اسرائیل کو اب تک تسلیم نہیں کیا اور ہمیشہ فلسطین کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کی ہے۔گزشتہ دنوں خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اِس معاہدے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، اس سے قبل 1979 میں مصر اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ وائٹ ہائوس نے دعوی کیا ہے کہ پانچ مزید ممالک اسرائیل سے ڈیل کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں جن میں سے تین ممالک خطے کے ہی ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us