300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ٹیکنالوجی کی دنیامیں انقلاب برپا کوروناوائرس کوختم کر نے والاآلہ تیار - Forikhabar
بدھ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2020


ٹیکنالوجی کی دنیامیں انقلاب برپا کوروناوائرس کوختم کر نے والاآلہ تیار


روشنی کے آلات کی جاپانی کمپنی اوشیو نے انسان کو نقصان پہنچائے بغیر کورونا وائرس کووِڈ۔19 کو ختم کرنے والی الٹرا وائلٹ شعاعیں پھیلانے والا آلہ تیار کیا ہے۔کولمبیا یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کردہ کئیر222 نامی یہ آلہ 254 نانو میٹر لہروں والی UV شعاعیں پھیلانے والے روایتی آلات کے برعکس 222 نانو میٹر UV شعاعیں پھیلاتا ہے۔

انسان کو نقصان پہنچائے بغیر جراثیم کو مارنے والا یہ آلہ رش والی بسوں، ٹرینوں، لفٹوں اور آفسوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔کئیر 222 نامی یہ آلہ مطلوبہ جگہ کی چھت سے لٹکایا جاتا ہے اور اڑھائی میٹر تک کے فاصلے پر ہوا میں موجود جراثیم کو 7 منٹ کے اندر 99 فیصد تک ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق 222 نانو میٹر UV شعاعوں کے انسانی صحت کے لئے مُضر نہ ہونے کی غیر جانبدارانہ ٹیسٹ کے ساتھ ہیروشیما یونیورسٹی کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے۔3 لاکھ ین تقریباً 2 ہزار 860 ڈالر کے اور 1.2 کلوگرام وزنی کئیر 222 آلے کے لئے فی الحال صرف صحت کے اداروں کی طرف سے آڈر وصول کئے جا رہے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us