300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پاکستان میں ٹک ٹاک بند کرنے کا فیصلہ شوقین حضرات کے لئے بری خبر آگئی - Forikhabar
بدھ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2020


پاکستان میں ٹک ٹاک بند کرنے کا فیصلہ شوقین حضرات کے لئے بری خبر آگئی


لاہور(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک کے شوقین خواتین و حضرات کے لئے بری خبر آگئی۔ پاکستان میں ٹک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹک ٹاک بند کرنے کے فیصلے پر آج سے ہی عمل درآمد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ٹک ٹاک بند کرنے کے فیصلے پر آج سے ہی عمل درآمد ہوگا۔ پی

ٹی اے حکام کہناتھا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے کا کہا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔جس پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں اس ایپ کو بند کردیا جائے۔ پی ٹی اے کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں اس کو بند کرنے کے بارے تحریر کیاہوگا۔ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا کہ اگر اس کو بند کرنے سے مسائل حل ہوتے تو کب کے ہوجاتے، ٹک ٹاک پر فحاشی اور بے حیائی پھیلانے والے اس ایپ کے بند ہونے پر دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کےذریعے سے بھی فحاشی پھیلا سکتے ہیں، حریم شاہ کے کہا یہ بات غلط ہے کہ کسی کے مذہب کا مذاق اڑانا یا علماء کے خلاف بات کرنا مناسب نہیں۔ حریم شاہ کا مزید کہناتھا کہ برائی کے خلاف خاموش نہیں رہنا چاہئے اس کے خلاف ضرور آواز اٹھانی چاہئے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us