300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بھارتی فلموں کی مشہور شخصیت مداحوں کو الوداع کہہ گئیں  - Forikhabar
بدھ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2020


بھارتی فلموں کی مشہور شخصیت مداحوں کو الوداع کہہ گئیں 


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی فلموں کی جان سمجھےجانے والے اداکار اچانک ہمیشہ کیلئے مداحوں کو الوداع کہہ گئے ، انتقال کی خبر سے مداح سکتے میں ۔۔۔ بھارتی مراٹھی فلم انڈسٹری کے اداکار اویناش کھرشکر دل کا دورہ پڑنے جان کی بازی ہار گئے ۔ فلم، ٹیلی ویژن سیریل اور پلے میں کامک کردار کی وجہ سے پہچانے جانے والے اویناش کھرشکر کو صبح

کے وقت دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لئے بھارتی ریاست مہاراسٹرا کے شہر تھانے کے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جاںبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکار کی عمر 68 برس تھی اور وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہا ر گئے ہیں۔ اداکار اویناش کھرشکر 1978 سے مراٹھی فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے جوکہ اپنے کامک کردار کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے تھے۔ اویناش کھرشکر پلے، تھیٹر اور ٹیلی ویژن سیریل سمیت ’آئی تھور تجھے امپکار‘‘، لپوا چھپوی جیسی کئی سپر ہٹ مراٹھی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us