300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

”مولانا آپ توعورت کی حکمرانی کے خلاف ہیں،مریم وزیراعظم بنیں توسپورٹ کریں گے؟ سوال پرمولاناکے چہرے کارنگ اڑ گیااورپھر۔۔۔بڑی خبرآگئی - Forikhabar
بدھ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2020


”مولانا آپ توعورت کی حکمرانی کے خلاف ہیں،مریم وزیراعظم بنیں توسپورٹ کریں گے؟ سوال پرمولاناکے چہرے کارنگ اڑ گیااورپھر۔۔۔بڑی خبرآگئی


اسلام آباد(ویب ڈیسک )مولانا آپ تو عورت کی حکمرانی کے خلاف ہیں، اگر مریم نواز وزیراعظم بنتی ہیں تو کیا آپ انہیں سپورٹ کریں گے؟ صحافی کے سوال پر مولاناکے چہرے کے تاثرات بدل گئے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ آپ ماضی میں عورت کی حکمرانی کو ناجائز قرار دیتے رہے ہیں، تو اب اگر

مریم نواز وزیراعظم بنتی ہیںتو ایسے میں کیا انہیں ملک کی حکمراں تسلیم کریں گے؟جس پر مولانا فضل الرحمان نے سوال کا جواب دینے کی بجائے کہا کہ آپ کو یہ سوال پیچھے سے فیڈ کیا گیا ہے۔بعد میں مولانا فضل الرحمان نے وضاحت کی کہ ہر اتحاد اور ہر تحریک کا ایک بنیادی پوائنٹ ہوتا ہے۔ہمارا بنیادی ایجنڈا قوم کو ووٹ کا حق دلانا ہے، ہمارا ووٹر مرد بھی ہے اور خاتون بھی ہے ، لٰہذا مرد ہو یا عورت اسکی امانت واپس لوٹانا، اس میں میرا بھی کردار ہوگا اور مریم بی بی کا بھی کردار ہوگا۔نیوز کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال پوچھا کہ، ‘ایک سال پہلے آپ لوگوں نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی غیر مشروط حمایت کی تھی لیکن ایک سال بعد ایسا کیا ہوا کہ آپ اتنی دور تک چلے گئے کہ آپ نے ادارے کے اوپر تنقید کی۔ کیا نواز شریف کا انہیں آرمی چیف بنانے اور غیر مشروط حمایت کا فیصلہ درست تھا؟‘اس سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ’سوال وہ پوچھا کریں جس کے جواب کا بوجھ آپ کا چینل اٹھا سکے۔ اس جواب کا بوجھ آپ کا چینل نہیں اٹھا سکتا، آپ تو بہت مجبور لوگ ہیں، آپ تو میاں صاحب کی تقریر

نہیں چلاسکتے تو اس سوال کا جواب کیسے چلائیں گے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان 1993 میں جب بے نظیر بھٹو وزارت اعظمیٰ کی امیدوار تھیں تب انہوں نے یہ فتویٰ دیا تھا کہ اسلا م میں عورت کی حکمرانی ناجائز ہے۔ بعد ازاں بے نظیر بھٹو کی حکومت آئی تو مولانا فضل الرحمان بھی بے نظیر کی حکومت کا حصہ بن گئے اور ڈیزل پرمٹ کی وجہ سے اتنے بدنام ہوئے کہ ن لیگی رہنماؤں نے انکا نام “مولانا ڈیزل” رکھ دیا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us