300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

حکومت کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،ٹک ٹاکرز کاپابندی کے خلاف سڑکوں پرآنے کااعلان - Forikhabar
بدھ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2020


حکومت کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،ٹک ٹاکرز کاپابندی کے خلاف سڑکوں پرآنے کااعلان


لاہور(ویب ڈیسک )گذشتہ روز پی ٹی اے نے معروف ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگائی تھی۔اسی متعلق اردو پوائنٹ کے پروگرام میں اینکر فرخ شہباز وڑائچ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب،ابرار احمد اور موسیٰ حسین نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کیا ہے۔ٹک ٹاک پر 9.2 ملین فالورز رکھنے والی کنول آفتاب کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی

لگنے سے اصل مسئلہ انہیں ہے جنہوں نے محنت کی،اور محنت کر کے ویڈیوبنائیں اور فالورز حاصل کیے،جن لوگوں کو منٹوں میں فالورز ملے انہیں اس پابندی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔کنول آفتاب نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک کے ذریعے کئی نوجوانوں کو روزگار بھی ملا،بہت سارے نوجوان ڈگریاں لے کر بیٹھے ہوتے ہیں اور نوکریاں نہیں ہوتیں۔لیکن ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں کوئی بھی اپنا ٹیلنٹ دکھا کر شہرت حاصل کر سکتا ہےاور ا سکے بعد یہ اس کا ذریعہ معاش بن گیا۔ٹک ٹاک پر ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ان پڑھ ہیں۔مختلف کمپنیاں انہیں ہائیر کرتی ہیں اور اس کے بدلے انہیں پیسے دئیے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک کے پاس پہلے ہی یہ اتھارٹی موجود ہے کہ وہ غیر اخلاقی مواد پر پابندی لگائے۔مٹھی بھرلوگوں کی وجہ سے ایپ پر پابندی لگانا نا انصافی ہے۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر ابرار احمد کا کہنا ہے کہ میں نے اسی ایپ سے شہرت حاصل کی،پیسے کمائے،میرا تعلق ایک چھوٹے سے شہر سے ہے۔لیکن ٹک ٹاک نے بہت شہرت بخشی،ہمیں اس دوران مختلف قسم کی آفرز بھی کی گئیں لیکن ہم ہمیشہ سے اچھا کام کرنا چاہتے تھے۔

لوگوں کو اچھا کانٹینٹ دکھانا چاہتے تھے۔ہمیں لگتا تھا کہ چینی ایپ تو اس پر پابندی نہیں لگے گی لیکن اس پابندی کے خلاف سڑکوں پر آنا پڑا تو آئیں گے کیونکہ یہ ہمارا ذریعہ معاش ہے۔ٹک ٹاک پر کچھ لوگوں نے فحاشی پھیلائی جس وجہ سے ہم بھی بدنام ہیں۔ایک ٹک ٹاکر لڑکی اعتراف کرتی ہیں کہ میرا فلاں کے ساتھ افئیر ہے،اس سے تحائف بھی لیتی ہے اور کچھ دنوں بعد اس سے مکر جاتی ہے۔کنول آفتاب کا کہنا ہے کہ گنی چنی ایسی ٹک ٹاکرز ہیں جنہوں نے فالورز بڑھانے کے لیے نامناسب ویڈیوز اپلوڈ کیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us