300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

محکمہ مال کا ارب پتی خاکروب ، گھر سے 6 کلو سونا ،نوٹوں سے بھری کتنی بوریاں برآمدہوئیں ،جانیں گے توہوش اڑ جائیں گے - Forikhabar
بدھ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2020


محکمہ مال کا ارب پتی خاکروب ، گھر سے 6 کلو سونا ،نوٹوں سے بھری کتنی بوریاں برآمدہوئیں ،جانیں گے توہوش اڑ جائیں گے


ملتان (ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے محکمہ مال کے خاکروب کے گھر سے 6 کلو سونا، کرنسی نوٹوں سے بھری 2 بوریاں برآمد کرلیں . اس حوالے سے تفصیلات میں ترجمان نیب نے بتایا ہے کہ قومی احتساب بیورو ملتان کی طرف سے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں کارروائی کی گئی ، کیوں کہ قومی احتساب بیورو کو اطلاعات ملی تھیں کہ

محکمہ مال کا خاکروب کلیم غیر قانونی ذرائع کے اثاثے بنانے میں ملوث ہے ، ان معلومات کی بنیاد پر نیب ملتان کی طرف سے جب ملزم کے گھر چھاپہ مارا گیا تو محکمہ مال کے خاکروب کے گھر سے 6 کلو سے زائد سونا بر آمد کرلیا گیا ۔ترجمان کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ ملزم کلیم عرف ’کلو‘ کے گھر سے کرنسی نوٹوں سے بھری 2 بوریاں ملیں ، جب کہ نیب کی طرف سے وہاں سے پرائز بانڈز سے بھری ایک بوری بھی قبضے میں لے لی گئی . نیب ترجمان کی طرف سے مزید بتایا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزم کلیم عرف کلو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،تاہم اس کے بھائی رشید کو حراست میں لے لیا گیا ، جس سے کیس کے حوالے سے مزید چھان بین کی جائے گی جس کی روشنی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی بروئے کار لائی جائے گی . دوسری طرف حالیہ دنوں میں ایک اور خبر بھی سامنے آئی تھی ، جس کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں چند مسلح افراد خاکروب کی تنخواہ چھین کر فرار ہوگئے . بتایا گیا ہے کہ شہر کے مصروف ترین علاقے کوئنس روڈ پر دن دہاڑے واردات میں مسلح ملزمان بنک سے اپنی تنخواہ لے کر گھر کی طرف جانے

والی سکھر بلدیہ کی خاکروب خاتون مسمات لکشمی بائی سے اس کی تنخواہ سمیت 36 ہزار روپے کی رقم چھین کر لے گئے خاتون اپنے ساتھ ہونے والی واردات پر سڑک پر کھڑی روتی چلاتی رہی .


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us