300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

آرمینیا اور آذربائیجان کاجنگ بندی کااعلان ،مذاکرات پراتفاق جنگی بندی حل نہیں ،تنازع ختم کرناہے تو۔۔۔ترکی بھی میدان میں آگیا،بڑااعلان - Forikhabar
بدھ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2020


آرمینیا اور آذربائیجان کاجنگ بندی کااعلان ،مذاکرات پراتفاق جنگی بندی حل نہیں ،تنازع ختم کرناہے تو۔۔۔ترکی بھی میدان میں آگیا،بڑااعلان


ماسکو(ویب ڈیسک) آرمینیا اور آذربائیجان کے سفارت کاروں نے روسی وزیر خارجہ کی سربراہی میں 10 گھنٹے کی بات چیت کے بعد جنگ بندی اور بامعنی مذاکرات پر اتفاق کرلیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرجی لیوروو نے اعلان کیا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں اور آج دن 12 بجے سے سیز

فائر پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔روسی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دوپہر 12 بجے کے بعد عملاً سیز فائر کے دوران دونوں ممالک قیدیوں اور لاشوں کا تبادلہ کریں گے، اس عمل کی تکمیل کے بعد متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ کے تصفیے کے لیے باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے۔گزشتہ روز روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آرمینیا اور آزربائیجان نے صدر میلادیمیر پوتن کی اپیل پر جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔واضح رہے کہ 27 ستمبر سے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی فوجی جھڑپوں میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔دوسری طرف ترکی کاکہناہے کہ آذربائیجان آرمینیا کے درمیان جنگ بندی مسئلے کا مستقل حل نہیں۔ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے آذربائیجان کے اپنے ہم منصب جیون بیراموف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ترکی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔تنازعہ صرف اسی صورت حل ہو سکتا ہے جب آرمینیا مقبوضہ علاقے خالی کر دے گا


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us