300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

سردی کی پہلی لہر آنے کیلئے تیار، گرمی کے ستائے لوگوں کو خوشخبری سُنا دی گئی - Forikhabar
بدھ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2020


سردی کی پہلی لہر آنے کیلئے تیار، گرمی کے ستائے لوگوں کو خوشخبری سُنا دی گئی


مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب میں گزشتہ چند روز کی بارشوں اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور کئی مقامات پر درجہ حرارت بہت تیزی سے نیچے آیا ہے۔ کچھ پہاڑی علاقوں میں تو لوگوں نے کمبل بھی نکال لیے ہیں۔سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے آئندہ سوموار کے روز سے مملکت میں گرمی مزید

کم ہو جائے گی ۔سوموار کے روز سے جمعرات 15 اکتوبر تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں سردی کی پہلی لہر شروع ہو جائے گی۔ جس کے بعد درجہ حرارت مزید کم ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ سوموار بروز 10 اکتوبر کو جازان اور عسیر کے علاوہ دیگر خطوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔ابہا میں درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ تک نیچے آ جائے گا ۔ تاہم مکہ مکرمہ میں اگلے چند روز تک گرمی کی لہر جاری رہے گی ۔ آج مکہ میں درجہ حرارت 41 ڈگری، حائل میں کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری، قصیم میں 12 ڈگری اور ریاض میں 14 ڈگری ہوگا۔ سعودی محکمہ شہری دفاع کی جانب سے عوام کو خبردارکیاگیا ہے کہ وہ برساتی نالوں، نشیبی علاقوں اور وادیوں کے قریب جانے اور ان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔بچوں کو بھی تالابوں اور ندی نالوں کے پاس مت جانے دیں۔شارٹ کٹ کے چکر میں نشیبی علاقوں اور خراب سڑکوں پر ڈرائیونگ نہ کریں، بلکہ بڑی سڑکوں اور شاہراہوں سے ہی گزریں۔ سیلابی ریلوں کا خاص خیال رکھیں جو کئی بار اپنا رُخ موڑ

لیتے ہیں۔ چند روز قبل بھی کی موسلا دھار بارش سے بھی کئی علاقوں میں پانی اکٹھا ہو گیا ہے اور کئی مقامات پر سیلابی صورت حال بھی پیدا ہو گئی تھی ۔اس کے علاوہ گرد و غبار والے علاقوں میں بھی ڈرائیونگ کرتے وقت احتیاط کریں کیونکہ گرد کے طوفان کی وجہ سے سڑک پر حد نگاہ انتہائی کم ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں گاڑی چلنا دُشوار ہو جاتا ہے اور کسی حادثے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us