300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پیر‬‮   17   جنوری‬‮   2022


کورونا ویکسین نہیں لگواؤں گا۔۔۔ شہری درخت پر چڑھ گیا۔۔ویڈیو وائرل


نئی دہلی(ویب ڈیسک)کوروناوریکسین سے بچنے کیلئے ہیلتھ ورکر کو دیکھتے ہی بھارتی شہری درخت پر چڑھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق گھر گھر کورونا ویکسین لگانے کیلئے ہیلتھ ورکر نے بھارت کے علاقے پڈوچیری کا دورہ کیا۔جب وہاں کے ایک شہری کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے کہا گیا تو پہلے تو اس نے

کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کیا جب ہیلتھ ورکر نے انہوں ویکسین لگوانے کیلئے اصرار کیا تو وہ یہ کہتے ہوئے درخت پر چڑھ گیا میں کورونا ویکسین نہیں لگواوں گا ۔آپ مجھے کوروناویکسین نہ لگائیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وہ شخص درخت کی چوٹی پر چڑھ کے بیٹھ جاتا ہے ۔ لوگ اسے نیچے اترنے کا کہہ رہے ہیں مگروہ بار بار نیچے اترنے سے انکار کررہا ہے ۔وہاں پر موجود لوگوں نے اسے بتانے کی کوشش بھی کی کورونا ویکسین کا کوئی نقصان نہیں بلکہ یہ فائدہ مند ہے مگر وہ پھر بھی نیچے آنے انکار کرتا رہا ۔آخر کار محکمہ صحت کے ارکان اس کے گھر چلے گئے تو وہ درخت سے نیچے اترا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے لوگ اس پر طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us