300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پیر‬‮   17   جنوری‬‮   2022


سپین میں پاکستانی خاندان کے چار افراد کی ہلاکت، لاشیں آبائی وطن نہ آنے کا امکان مگر کیوں؟ پریشان کن وجہ سامنے آگئی


میڈرڈ (ویب ڈیسک) گزشتہ ماہ بارسلونا کے علاقے ”تیتوآن“ کے ایک بینک کی عمارت میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک پاکستانی فیملی کے چار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، پوسٹ مارٹم میں بتایا گیا کہ ان کی موت پھیپھڑوں میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے ہوئی اور اب امکان ہے کہ ان کے جسد خاکی پاکستان نہیں لائے جاسکیں گے کیونکہ میتوں کو اگر 6 دن

کے اندر اندر محفوظ بنانے والی کیمیائی اجزا لگائی جائے تو اجازت ملتی ہے کہ میتیں پاکستان روانہ کی جا سکیں ورنہ میتیں صوبے سے باہر نہیں جا سکتیں۔ سفیر پاکستان نے بتایا کہ صوبائی محکمہ صحت اپنی پالیسی یا قانون میں رعایت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق حادثاتی موت کی وجہ سے مقامی پولیس نے پاکستانی سرکاری اداروں سے میتوں کے فنگرز پرنٹس کی تصدیق مانگی جو تاخیر کا شکار ہو گئی۔گزشتہ ماہ کی 7 تاریخ کو مقامی عدالت نے اجازت دے دی کہ متعلقہ مردہ خانہ ان میتوں کو وصول کرلے۔ جس کے بعد میتیں مردہ خانہ پہنچیں تو وہاں صوبہ کاتالونیا کے محکمہ صحت کا قانون آڑے آگیا۔اس حوالے سے میڈرڈ میں متعین سفیر پاکستان شجاعت راٹھور سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو منع کیا جائے کہ وہ ہمارے سرکاری کام میں مداخلت نہ کریں، پھر کہا گیا کہ کمیونٹی کے رہنماؤں سے رابطہ کریں تاکہ وہ میتیں وصول کرنے میں پاکستانی سرکاری اداروں کی مدد کریں۔ دوسری طرف سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سوال کررہی ہے کہ فنگرز پرنٹس کی تصدیق

میں پاکستانی سرکاری اداروں سے تاخیر کیوں ہوئی؟ میتیں پاکستان روانہ کیوں نہیں ہوئیں؟ صوبہ کاتالونیا کا محکمہ صحت میتیں لے جانے کی اجازت کیوں نہیں دے رہا؟ واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے خاندان کے سربراہ انصر اقبال کا تعلق ضلع منڈی بہاؤ الدین کے گاؤں ”چرونڈ“ کے انتہائی غریب گھرانے سے ہے، مرحوم کی بیوی رومانیہ سے تعلق رکھتی تھیں، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں اُن کے دو بچے بھی شامل ہیں۔مرنے والوں کے لواحقین اپنے پیاروں کی میتوں کو سپرد خاک کرنے کے لئے پاکستان میں بے چین ہیں جبکہ میڈرڈ اور بارسلونا میں پاکستانی سرکاری نمائندے کہہ رہے ہیں کہ ایک ہفتے کے بعد ہمیں اپنی کوششوں کے نتائج ملیں گے کہ وہ کامیاب ہوئیں یا نہیں۔آج سفیر پاکستان نے اپنے پیغام میں بتایا کہ چاروں میتیں سپین میں دفن ہوں گی اور تدفین کے تمام اخراجات قونصلیٹ جنرل آف پاکستان آفس بارسلونا ادا کرے گا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us