300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


بوسٹرڈوز کن شہروں میں دستیاب ہوگی ،نام سامنے آگئے


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز ملک کے 18شہروں میں دستیاب ہو گی۔پنجاب کے5، سندھ کے3، کےپی کے4، آزادکشمیرکے2، گلگت کے 2 اور بلوچستان کے ایک شہر میں فراہم کی ‏جائے گی اسلام آبادمیں بوسٹر ڈوز ویکسی نیشن ہو گی۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے3، حیدرآباد کے ایک اور سکھر کے ایک سینٹر پر بوسٹرڈوز

لگےگی۔ ‏مظفرآباد اور میرپور کے 1،1ویکسی نیشن سینٹر پر بوسٹرڈوز لگےگی۔گلگت کے ایک، اسکردو کے ایک سینٹر اور کوئٹہ کے ایک ویکسی نیشن سینٹر پر بوسٹر ویکسین ڈوز دستیاب ہو ‏گی۔ پشاور، منگورہ، ڈی آئی خان، سوات کے1،1سینٹرز پر بوسٹر ویکسی نیشن ہوگی۔ ‏لاہورکے2، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ کے ایک،ایک سینٹر پر بوسٹر ویکسی نیشن ہوگی۔ اسلام آباد کے ‏ایک ویکسی نیشن سینٹر پر بوسٹر ڈوز دستیاب ہوگی۔کرونا ویکسین بوسٹر ڈوز 12 سال سے زائد عمر والوں کو لگائی جائے گی، اور صرف ان لوگوں کو لگائی جائے گی جو ملک سے باہر جا رہے ہوں۔ذرائع کے مطابق بوسٹر ڈوز کے لیے متعلقہ ملک کی مخصوص ویکسین کی شرط کا ثبوت دینا ہوگا، ملک سے باہر جانے والوں میں حج، عمرہ اور سیر و تفریح کی غرض سے باہر جانے والے شامل ہیں۔بیرون ملک تعلیم، نوکری کے لیے جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگے گی، اوورسیز پاکستانیوں کو واپسی کے وقت بھی بوسٹر ڈوز لگے گی، بیرون ملک جانے والوں میں سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us