300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   18   جنوری‬‮   2022


کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشال بڑی مشکل میں پھنس گئے


ممبئی(ویب ڈیسک)حال ہی میں کترینہ کیف سے شادی کرنیوالے اداکار وکی کوشال مشکل میں پھنس گئے ۔موٹر سائیکل کی نقلی نمبر پلیٹ لگانے پروکی کوشال کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے ایک شہری نے پولیس میں شکایت درج کی ہے کہ وکی کوشال نے فلم کے ایک سین میں انکی گاڑی کی نمبر پلیٹ استعمال کی ہے ۔میڈیاسے بات

کرتے ہوئے اندور کے رہنےو الے شکایت گذار جئے سنگھ یادو نے کہا کہ فلم کے سین میں استعمال کی گئی گاڑی کا نمبر میرا ہے۔درخواست گزار جئے سنگھ یادو نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں ہے کہ فلم یونٹ کو اس کے بارے میں پتہ ہے یا نہیں لیکن یہ غیر قانونی ہے۔ وہ میری منظوری کے بغیر میری گاڑی کا نمبر استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔جے سنگھ کے مطابق اس بارے میں جب لوگوں نے انہیں بتایا تو وہ حیران رہ گئے۔ انہوں نے یہ گاڑی 25 مئی 2018 کو خریدی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فلم والوں نے ان کی ایکٹیوا کا نمبر کیسے لگایا اور اگر اس نمبر والی بائیک سے حادثہ ہو جاتا ہے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ واضح رہے کہ بھارتی اداکار وکی کوشل بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کیساتھ ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف فلم کے سین میں انہوں نے موٹرسائیکل چلائی جس کے پیچھے سارہ علی خان بیٹھی ہوئی ہیں۔ شوٹنگ کے دوران کیے گئے اس سین کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اب اس پر تنازع شروع ہوگیا ہے۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us