300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   18   جنوری‬‮   2022


فراڈ کیس میں گرفتار سکیش چندراا شیکھر کا اداکار جیکلین فرننڈس کے ساتھ کیا تعلق ہے ؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز اعتراف کر لیا


ممبئی(ویب ڈیسک )بھارت میں اس پہلے شارخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہوئے اور ایک مہینے بعد رہائی ملی تاہم آج کل نوسر باز سکیش چندر ا شیکھر کے ساتھ تعلقات کے باعث اداکارہ جیکلین فرننڈس شہہ سرخیوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں ۔200 کروڑ منی لانڈرنگ اور فراڈ کیس کے ملزم سکیش چندرا شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا

اداکارہ جیکلین فرننڈس سے معاشقہ تھا۔جیکلین کو کیس میں تفتیش کے لیے متعدد مرتبہ طلب کیا جا چکا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کی تیار کردہ چارج شیٹ کے مطابق اداکارہ نے ملزم سکیش چندرا شیکھر سے مہنگے ترین تحائف وصول کیے ہیں جنہیں اب ایجنسی نے ضبط کرلیا ہے۔ شیکش چندرا شیکھر کے وکیل ایڈوکیٹ اننت ملک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بالکل غلط ہے کہ میرے موکل کو الزام ثابت ہونے سے قبل ہی مجرم یا دغاباز قرار دیا جائے۔اپنے بیان میں ایڈوکیٹ اننت ملک نے کہا کہ سکیش چندرا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا جیکلین فرنانڈز سے معاشقہ تھا اور یہ اس کا ذاتی معاملہ ہے جسے اس کیس میں ہرگز نہیں کھینچنا چاہیے۔سکیش چندرا شیکھر کے وکیل کا بیان جیکلین فرننڈس کی جانب سے ای ڈی میں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔تحقیقاتی ایجنسی نے جیکلین کے خلاف 5 دسمبر کو لک آؤٹ سرکولر (ایل ای سی) جاری کیا۔ اب اداکارہ کسی بھی حوالے سے بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us